Search....

woman becom the mother in coma....


قدرت اپنے حیرت انگیز معجزات سے انسان کو بار بار اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور امریکہ میں پیش آنے والا ایک ناقابل یقین واقعہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ ریاست ٹینسی کے علاقہ سویٹ واٹر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی شارستہ جائلز گزشتہ سال دسمبر میں ایک کنسرٹ میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ لڑکی پانچ ماہ کی حاملہ تھی اور شدید حادثے کی وجہ سے کومے کی حالت میں چلی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ وہ کبھی زندگی کی طرف نہیں لوٹے گی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ جنوری میں ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے بچے کو زندہ سلامت نکال لیا اور اب وہ خود بھی کومے سے باہر آچکی ہے اور اپنے ننھے بچے کو پہچاننے کی کوشش کررہی ہے۔ شارستہ کے والدین نے "ABC News" سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد کمرے میں چہل قدمی کررہے تھے کہ اچانک اس نے آنکھیں کھولیں اور اپنے والد کو دیکھنا شروع کردیا۔ خوشی سے نہال والد نے بیٹی کو اس کے ننھے بچے کی تصویر دکھائی جسے وہ بہت غور سے دیکھتی رہی۔ جب والد نے تصویر ایک طرف پڑی میز پر رکھ دی تو شارستہ نے اپنی گردن گھمائی اور میز کی طرف دیکھنا شروع کردیا گویا کہ وہ اپنے بچے کی تصویر کو مزید دیکھنا چاہ رہی ہو۔ یونیورسٹی آف ٹینسی میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ شارستہ مکمل طور پر صحت یاب ہوجائے گی لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ وہ پانچ ماہ کے کوما کے بعد جاگ اٹھی ہے اور اپنے ننھے بچے میں دلچسپی بھی لے رہی ہے
The man repeated his amazing miracles of nature that attracts and an incredible event happened in the United States is the latest example of this. Tennessee area, 20-year-old girl from Sweet Water sarsth Giles in December last year after attending a concert, was returning home after the accident. The girl was five months pregnant and severe accident had gone into coma.trying. Sarsth parents "ABC News" Speaking to walk into the room her father had suddenly opened her eyes and began to see his father. Happy happy little boy with his father daughter's picture which he was staring. I had a table by the father laid on the table by the sarsth his neck began to spin out and if they are going to see more of my child's image.taking an interest in young children.

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading