Search....

Facebook lunch the desktop app like as yahoo





فیس بک نے بدھ کو اپنی مسینجر سروس کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرادیا ہے جو کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ سے بالکل علیحدہ ہے اور اس میں نیوز فیڈ یا دیگر فیچرز موجود نہیں بلکہ صرف چیٹنگ ہی کی جاسکتی ہے۔
یہ نئی سروس Messenger.com نامی لنک پر دستیاب ہے اور اس پر آپ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کے ذریعے لاگ ان ہوسکتے ہیں۔

تاہم نیوز فیڈ، صارفین کی ٹائم لائنز اور دیگر کے لیے آپ کو فیس بک کا ہی رخ کرنا پڑے گا جہاں بھی مسیجنگ کا آپشن دستیاب ہوگا۔
فیس بک کا اپنی مرکزی سائٹ سے مسیجنگ سروس کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں جس کی تصدیق ایک ترجمان نے بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ 2014 میں فیس بک نے اسمارٹ فونز کے لیے مسیجنگ اپلیکشن متعارف کرائی تھی اور مرکزی سائٹ سے موبائل صارفین کے لیے پیغامات کا آپشن ہٹا دیا تھا جس پر ناراضگی کے باوجود لوگوں کے پاس اس اپلیکشن کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔
تاہم فیس بک کا مستقبل میں مسینجر سروس میں مزید فیچرز شامل کرنے کا ارادہ ہے جیسے رقوم کی ترسیل کا نظام وغیرہ۔



No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading