Search....

Showing posts with label News. Show all posts
Showing posts with label News. Show all posts

Millat Liaquat Ali Khan have killed Americans, US Department of State report



یہ دستاویزات اگرچہ59سال پرانی ہیں مگرپاکستان کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ان دستاویزات میں اس جرم سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایاگیاہے کہ امریکااس وقت ایران کے تیل کے چشموں پرنظررکھتاتھااوریہ بھی جانتاتھاکہ اس دورمیں ایران اورپاکستان کے تعلقات بہت زبردست ہیں اوران دنوں 1950-51میں افغانستان پاکستان کادشمن شمارہوتاتھا اور افغانستان واحدملک تھاجس نے پاکستان کوتسلیم نہیں کیا تھا۔

اس وقت امریکی صدرنے قائد ملت لیاقت علی خان سے سفارش کی تھی کہ اپنے قریبی دوستوں ایرانیوں سے کہہ کر تیل کے کنوؤں کاٹھیکہ امریکاکودلوا دیں اس پر لیاقت علی خان نے دو ٹوک جواب دیا کہ میں ایران سے اپنی دوستی کاناجائز فائدہ نہیں اٹھاناچاہتااورنہ ہی ان کے داخلی معاملات میں مداخلت کروں گا، اگلے روز امریکی صدرٹرومین کالیاقت علی خان کو دھمکی آمیز فون موصول ہواملیاقت علی خان نے جواب میں کہا کہ میں ناقابل خریدہوں اورنہ کسی کی دھمکی میں آنے والا ہوں ۔

یہ کہہ کر فون بند کر دیااور حکم دیا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے اندر پاکستان میں امریکاکے جتنے طیارے کھڑے ہیں وہ پرواز کرجائیں اور اپنے ملک کو واپس چلے جائیں، ادھر واشنگٹن ڈی سی میں اسی لمحے ایک میٹنگ ہوئی اورطے ہوا کہ نوابزادہ لیاقت علی خان ہمارے کام کاآدمی نہیں ہے، امریکا نے پاکستان میں ایک کرائے کے قاتل کی تلاش شروع کردی اس زمانے میں اس کاسفارتخانہ کراچی میں تھا جو پاکستان کادارالخلافہ تھا،امریکاکو پورے پاکستان میں کرائے کاایک قاتل نہیں مل سکا پھرواشنگٹن ڈی سی سے کراچی میں امریکی اورکابل کے سفارتخانے کوفون کیاکہ قاتل کوافغانستان میں تلاش کیاجائے۔

امریکا نے شاہ ظاہرشاہ کو یہ لالچ دیا کہ اگر تم لیاقت علی خان کا قاتل تیار کرلو تو ہم صوبہ پختونستان کوآزاد کرا لیں گے افغان حکومت تیار ہو گئی بلکہ 3آدمی ڈھونڈے، ایک توسیداکبر تھا جسے گولی چلانی تھی،2مزید افراد تھے جنھوں نے اس موقع پر سید اکبرکوقتل کر دیناتھاتاکہ کوئی نشان کوئی گواہ باقی نہ رہے اورقتل کی سازش دب کررہ جائے تو16اکتوبرسے ایک دن پہلے سیداکبراوراس کے وہ ساتھی جنھیں وہ اپنا محافظ سمجھتاتھا،تینوں راولپنڈی آئے۔ایک ہوٹل میں رکے اورقبل از وقت کمپنی باغ میں اگلی صفوں میں بیٹھ گئے،سید اکبرنے دو نالی رائفل چھپارکھی تھی، لیاقت علی خان جلسہ گاہ آئے اور اپنے خاص اندازمیں کھڑے ہو کر کہا برادران ملت توسیداکبر نے اپنے کوٹ سے رائفل نکال کر2فائرکیے جو سیدھے بدقسمتی سے لیاقت علی خان کے سینے پر لگے ،ان کے آخری الفاظ یہ تھے خداپاکستان کی حفاظت کرے۔

ادھر سید اکبر کے جومحافظ بھیجے گئے تھے انھوں نے سید اکبرکوقتل کر دیا اور مشتعل ہجوم نے محافظوں اورسید اکبر کو پیروں تلے ایساروندھا کہ ہمیشہ کے لیے وہ سازش چھپ کررہ گئی،اب ڈی کلاسیفائی ڈاکومنٹس نے اس معاملے کوواضح کیاہے۔واضح رہے کہ نوابزادہ لیاقت علی خان کے قتل کے حوالے سے آج تک مختلف کہانیاں سامنے آتی رہی ہیں لیکن 60سال بعد امریکی محکمہ خارجہ نے یہ سارے رازافشاکردیے ۔

Indonesian ban on alcohol sales


مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیاءمیں چھوٹی دکانوں پر شراب کی فروخت پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے اس قانون کے تحت ملک میں 70ہزار کے قریب دکانین شراب فروخت نہیں کرسکیں گی انڈونیشیاءکی حکومت کے مطابق یہ پابندی ضروری تھی تاکہ مسلمانوں کے اکثریتی ملک میں ن وجوانوں کو شراب سے بچایا جاسکے بالی اور فائیو اسٹار ہوٹل اس پرابندی کے دائرے میں نہیں آئیں گے تاہم جزیرے کے ساحلوں پر دکاندار سیاحوں کو شراب فروخت نہیں کرسکیں گے ۔

IT Standing Committee approved the Electronic Crime Bill



قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل کی منظوری دیدی
کپمیوٹر پر کئے جانے والے کرائم کی روک تھام کیلے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل 2015کی منظور ی دیدی جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا تعین کیا گیاہے۔چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی صفدر کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں انٹرنیٹ کے ذریعےکیے جانے والے کرائم کو روکنے کیلیے الیکٹرانک کرائم بل پیش کیا گیا جو کہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیاہے۔

بل کے متن میں کہاگیاہےکہ حساس اورقومی نوعیت کے ڈیٹا تک رسائی اور اسے چرانے پر 6سال قید اور50لاکھ جرمانہ،ہیکنگ اور کمپیوٹر معلومات تک غیر قانوی رسائی پر 3سال قید اور 10لاکھ جرمانہ اورکسی تصویر کے حصے تبدیل کرکے انٹرنیٹ پر اس کی تشہیر پر 7ساست سال قید 50لاکھ روپے جرمانے کی سزادی جائے گی۔بل میں کہا گیاہے کہ نفرت انگیز لٹریچر و تقاریر کی تشہیر پر پانچ سال قید اور 50لاکھ جرمانہ ،حساس آن لائن نظام میں مداخلت پر 7سال قید اور 50لاکھ جرمانہ،غیر قانونی سموں کی فروخت پر 14سال قید اور 5کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔بل میں مزید کہاگیا کہ پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی اسلامی اقدار ،قومی تشخص ،ملکی سیکیورٹی اور دفاع کے خلاف مواد بند کرنے کی پابند ہو گی۔

Discrimination against Indian Muslims protest Maoist leader TN gambling accepted Islam


بھارتی اخبارات کی رپورٹ کے مطابق ٹی این جوئےکا کہنا ہے کہ کا قبول اسلام بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عصبیت کے خلاف احتجاج کا ان کا اپنا انداز ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں وہ اپنا پیدائشی مذہب ترک کر رہے ہیں، وہ ایک ایسے معاشرے کے قیام کے خواہاں ہیں جس میں کسی فرد کی طرف سے مذہب کی تبدیلی کوئی’’خبر‘‘ نہ ہو، انھوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہندو مذہب میں ذات پات کے نظام کے خلاف احتجاج کے طور پر ان کا نام جوئے رکھا تھا۔

اب وہ اس احتجاج کو آگے بڑھا رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد تمام ہندوؤں میں فسطائیت کی دم نکل آئی ہے اور مسلمان بھارت میں خوف کی زندگی بسر کرتے ہیں، ٹی این جوئے نے 1970 کے عشرے میں نکسل باغیوں کی تحریک کی قیادت کی تھی، وہ کئی احتجاجی مظاہروں میں شریک رہے اور قید کی سزائیں بھی کاٹیں۔

Judicial commission to probe alleged irregularities in the election of the first meeting today




چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی عدالتی کمیشن عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرے گا، کمیشن میں جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس اعجاز افضل بھی شامل ہیں جب کہ کمیشن اس حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کرکے 45 روز میں رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

تحریک انصاف،پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، جماعت اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی جوڈیشل کمیشن میں فریق ہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے اعتراضات کا جواب دینے کے لیے خالد انور کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے شواہد کمیشن میں جمع کرادیئے گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کے لیے نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ مانگی گئی تھی جسے نادرا نے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان آج جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں جب کہ ایم کیوایم کی جانب سے بھی عدالتی کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایم کیوایم بعض حلقوں میں دھاندلی پر اپنا موقف پیش کرے گی۔

10 harmful habits for mental health




یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اکثر ذہنی مایوسی ہمارے کنٹرول سے باہر ہوتی ہے جیسے کسی پیارے کی موت، ملازمت ختم ہوجانا یا مالی مشکلات۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں ہمارے چھوٹے چھوٹے انتخاب یا چوائسز بھی ہمارے مزاج پر اندازوں سے زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔

جیسے آپ کی سوشل میڈیا کی عادات، ورزش کا معمول یہاں تک کہ چلنے کا انداز تک آپ کی دماغی صحت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔

تو ایسی ہی چند عادات کے بارے میں جانے جو ذہنی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں۔

ہر چیز کی تصویر لین

اہماری ذہنی حالت ہمارے چلنے کے انداز پر مرتب ہوتی ہے مگر ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ چلنے کے دوران اپنے کندھوں اور کمر کو جھکا لیتے ہیں تو انہیں چڑچڑے پن یا ناخوشگوار مزاج کا تجربہ ہوتا ہے۔ اس طرح چلنے کے عادی افراد ذہنی طور پر مثبت تجربات کی بجائے منفی چیزوں کو زیادہ یاد رکھتے ہیں جو بتدریج ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ورزش نہ کرنا
اپنی زندگی کے ہر لمحے کی تصاویر لینے کی عادت لوگوں کے اندر اہم لمحات کو یاد کرنے کی صلاحیت کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔ فائرفیلڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہر وقت کیمرے کی آنکھ سے اہم لمحات کو دیکھنے کی عادت یاداشت میں اس منظر کی جزئیات کو سکیڑ کر رکھ دیتی ہے۔ محقق لنڈا ہینکل کے مطابق تصاویر لینے کی عادت یاداشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات کی بہت کم باتیں ہی یاد رکھ پاتے ہیں۔ تحقیق کے بقول تصاویر لیتے ہوئے لوگوں کی توجہ صرف ایک خاص چیز یا منظر پر مرکوز ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زوم کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔

ٹال مٹول کی عادت
 اگر آپ ہفتہ بھر میں 3 روز بھی جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہو تو مایوسی کا خطرہ 19 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ لندن کالج یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی تحریک اور مایوسی کے درمیان واضح تعلق موجود ہے، آسان الفاظ میں جو لوگ جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں ہوتے ان میں مایوسی کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے جبکہ ورزش یا کسی قسم کی جسمانی سرگرمی رکھنے والے افراد اس ذہنی عارضے سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

زندگی کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لیناکسی کام کے دوران آپ اسے کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں جس کی وجہ خوف یا یہ پریشانی ہوتی ہے کہ آپ کو ناکامی کا منہ نہ دیکھنا پڑے تو اس عادت کو مستقل طور پر اپنا لینے کے نتیجے میں متعدد ذہنی امراض آپ کو اپنا شکار بناسکتے ہیں اور یہ کسی کام میں ناکامی سے زیادہ اعصاب شکن ثابت ہوتی ہے۔

نیند سے دوری

 اگر آپ اپنے روزمرہ کے ہر مسئلے کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنالیتے ہیں تو بہت جلد کسی ماہر نفسیات سے علاج کراتے نظر آئیں گے درحقیقت متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہنسی ذہنی پریشانی و مسائل سے نجات کا سب سے بہترین راستہ ہے۔ درحقیقت ہنسی ذہنی پریشانی اور مایوسی کی سب سے بہترین دوا ہے اور اچھا امر یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کے پیسے بھی خرچ نہیں کرنا پڑتے ہیں۔

کبھی تنہا نہ ہونا

نیند دماغی صحت کے لیے سب سے اہمیت رکھتی ہے، ذہنی اور جذباتی صلاحیتیں اور جسمانی افعال سب نیند کے نتیجے میں دوبارہ تازہ دم ہوجاتے ہیں اور اس کے بغیر ذہنی نظام مسائل کا شکار ہونے لگتا ہے اور ڈیمنیشیا سمیت دیگر امراض جڑ پکڑنے لگتے ہیں جو ہوسکتا ہے کہ دور نوجوانی میں تو زیادہ تکلیف دہ نہ ہو مگر بڑھاپے کی شاہراہ پر قدم رکھنے کے بعد وہ آپ کو بری طرح دبوچ لیں گے۔

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ
 استعمالبچوں، کام، شادی اور دیگر سرگرمیوں کے نتیجے میں آپ کو کبھی تنہا رہنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ اپنے لیے کچھ وقت تنہائی میں گزارنا ذہنی تناﺅ میں کمی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اب چاہے وہ ایک منٹ، 10 منٹ یا ایک گھنٹہ ہی کیوں نہ ہو، اس کے بغیر آپ جو بھی کام کرتے ہیں مایوسی اور ذہنی تشویش جیسے عوارض آپ کو گرفت میں لیتے چلے جاتے ہیں اور زیادہ سنگین امراض کا باعث بن جاتے ہیں۔

موبائل فون کے بغیر زندگی لگتی ہو مشکلاگر تو آپ کسی سے رابطے کے لیے زبان کی بجائے ایس ایم ایس، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ کرتے ہیں یا ان کو ہی ترجیح دیتے ہیں تو درحقیقت آپ اچھے دوستوں سے ہمیشہ ہی محروم رہیں گے، جبکہ فیس بک وغیرہ کے فرینڈز تفریح کے لیے تو ہوسکتے ہیں مگر ان سے دل کی باتیں نہیں کی جاسکتیں جس سے لوگوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ درحقیقت یہ سائٹس انسانی جذبات اور تجربات کا گلا گھونٹ دیتے ہیں، جس سے لوگوں کی ذہنی صلاحیتوں اور لوگوں کے ساتھ گھلنے ملنے میں دلچسپی کم ہوجاتی ہے۔

بیک وقت کئی کام کرنا یا ملٹی ٹاسکنگ 

 کیا آپ کو یاد ہے کہ آخری بار کونسا دن تھا جب آپ اپنے موبائل سے مکمل طور پر دور رہے تھے؟ کچھ یاد نہیں تو یہ کوئی اچھی علامت نہیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق موبائل ڈیوائسز نے انسانوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اور ہم انہیں ہمیشہ آن رکھ کر درحقیقت اپنے جسم کو کبھی حقیقی آرام کرنے نہیں دیتے جس کی وجہ سے ہمارے جسم و ذہن ماضی کی طرح توانائی سے بھرپور نہیں رہتے، یہی چیز آگے بڑھ کر مایوسی یا ذہنی پریشانیوں کا گڑھ بن کر رہ جاتی ہے۔

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیک وقت کئی کام ایک ساتھ کرلے تاکہ وقت کی بچت ہوسکے بلکہ کئی بار تو نادانستہ طور پر یہ ہم ایسا ہی کررہے ہوتے ہیں جیسے فیس بک پر سرفنگ کے دوران ٹی وی دیکھنا اور موبائل فون پر مسلسل ایس ایم ایس کرنا وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگرچہ لوگوں کو لگتا ہے کہ بیک وقت کئی کرنے سے وہ زیادہ بہتر ورکر بن جاتے ہین مگر حقیقت میں ایسا ہوتا نہیں بلکہ یہ لوگوں کو ذہنی طور پر تناﺅ کا شکار کردیتا ہے جبکہ ہمارے تعلقات بھی ایک وقت میں کئی چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں متاثر ہوتے ہیں

Little Mistak Soha Ali Khan became the Talk of topic


سوہا علی خان گذشتہ دنوں اپنی ایک غلطی کی وجہ سے موضوع گفتگو بنی رہیں۔انھوں نے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کی جگہ رشی کپور کا نام لیتی رہیں اور دادا صاحب پھالکے انعام سے نوازے جانے پر ان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔سوہا علی خان معروف کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی اور معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔جب ان سے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔ میں رشی کپور کی اداکاری کی دیوانی ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہے کہ انھیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ میری مان اور انھوں ایک ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ہر چند کہ وہاں موجود لوگوں کو ان کی غلطی کا احساس ہو گیا اور ان کے خاوند کنال کھیمو اور دوست نے انھیں بار بار دبے لہجے میں ششی کپور کی یاد دلائی لیکن وہ تو اپنی رو میں تھیں۔حد تو اس وقت ہو گئی جب انھوں نے کہاکہ حال ہی میں نے انھیں ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ بہت مزاحیہ ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

Agreement with Iran's nuclear program, Obama criticized the government

مریکہ میں رپبلکن پارٹی کے اراکین صدر اوباما کی انتظامیہ کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے کیے گئے ابتدائی معاہدے پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں۔2012ءمیں اوباما کے خلاف صدارتی انتخاب ہارنے والے مِٹ رومنی نے امریکی ٹیلی ویڑن چینل ’فاکس نیوز‘ کے پروگرام ’سنڈے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دنیا کی پانچ عالمی طاقتوں کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا گیا ممکنہ معاہدہ ان کے بقول” ایسا معاہدہ نہیں ہے جو ہمیں اور دنیا کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔“رومنی نے تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے مغرب اور اقوامِ متحدہ کی طرف سے ایران پر عائد معاشی پانبدیوں کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رومنی نے کہا کہ ایک خراب معاہدے سے بہتر ہے کہ کوئی معاہدہ نا ہو۔2008ءمیں اوباما سے صدارتی انتخاب ہارنے والے جان مکین بھی اس معاہدے پر تنقید کر رہے ہیں۔مکین نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ ”یہ ناقابل تردید امر ہے جوہری معاہدے میں معائنے، پابندیوں میں نرمی اور دوسرے اہم معاملات کے بارے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور اوباما انتظامیہ الگ الگ سوچ رکھتے ہیں۔“اتوار کو نیوز شوز میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایران کے ساتھ فریم ورک معاہدہ وہی ہے جسے امریکہ بیان کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے متعلق امریکہ کی طرف سے بیان کیے گئے حقائق صحیح ہیں۔کیری نے ایران کے ساتھ تشکیل پاتے ہوئے جوہری معاہدے کے کانگریس مخالفین پر زور دیا کہ وہ جب تک اس سال ہونے والے حتمی معاہدے کو نہ دیکھ لیں اس وقت تک ”تنقید کرنے سے رک“ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کو جون کی حتمی ڈیڈلائن سے پہلے بغیر کسی مداخلت کے بات چیت کرنے کے لیے آزاد ہونا چاہیے۔

ایران کے خلاف پابندیوں کو نرم کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری کو لازمی قرار دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو روکنے کے سلسلے میں کیری نے کہا کہ وہ آئندہ دو روز میں قانون سازوں کو (ایران کے ساتھ فریم ورک معاہدے) کے متعلق بتائیں گے۔

ایران اور چھ عالمی طاقتوں نے حتمی معاہدہ کرنے کے لیے تیس جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہوئی ہے۔

صدر اوباما نے امریکی براعظموں کی سربراہی کانفرس کے اختتام پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات اور دوسرے خارجہ پالیسی کے معاملات پر جماعتی بحث بہت آگے تک چلی گئی ہے اور ان کے بقول ”اس (بحث) کو روکنے کی ضرروت ہے۔“

Dr. Imran Farooq murder case suspect arrested :Ch Nisar


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب شخص کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں وفاقی وزیر داخل چوہدری نثار علی خان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم معظم علی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو گزشتہ روزہ خفیہ اطلاعات پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس پاکستان کےلئے امتحان بنا ہواہے، کیس برطانیہ کےساتھ پاکستان کیلئے بھی امتحان بناہواتھا، جوکچھ معلومات تھیں ہم نےاسکاٹ لینڈیارڈ سےشیئرکیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کوکل عدالت میں پیش کیاجائےگا، کیس میں پیش رفت پاکستانی انٹیلیجنس کی وجہ سےہوئی، عمران فاروق کےقاتلوں کوقانون کے کہڑے میں لائیں گے، گرفتار ملزم معظم علی نے قاتلوں کومالی اورلاجسٹک امدادفراہم کی،جن 2لوگوں پرقتل کاشبہ تھاوہ پہلی دفعہ برطانیہ گئے تھے، ان 2افرادکے پاس برطانیہ جانے کے پیسے بھی نہیں تھے

Saudi Arabia's border security is the responsibility of Pakistan : PM Nawaz Shareef


وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔یمن کی صورت حال پر پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت میں سعودی بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا حوثی قبائل کو ‘نان اسٹیٹ ایکٹرز’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران حوثی قبائل کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار اداکرے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کی قرار داد حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ہے تاہم سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر غلط فہمییاں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں 
کی جانب سے منتخب حکومت کو گرائے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وہاں موجود مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور وہاں موجود دونوں مساجد کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کو بھی واضح کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب حکومت کو گرائے جانا ناقابل قبول ہے جب کہ ایران حوثیوں کو مذاکرات پر لانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ ادا کرے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے جنگی ہوائی جہازوں، نیوی کے بحری جہازوں اور زمینی فوج کے ساتھ یمن کے قبائلیوں کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہونے کے مطالبے کا معاملہ گزشتہ کئی روز سے قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس کا موضوع تھا۔تاہم یمن کی خانہ جنگی میں پاکستانی کردار پر قومی اسمبلی میں ہونے والی پانچ روزہ گرما گرم بحث کے بعد درمیانی راہ نکالتے ہوئے ایک قرار منظور کرلی گئی، جس میں مذکورہ خانہ جنگی میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے سعودی مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت کو مذکورہ معاملے میں غیر جانبدار رہنے پر زور دیا گیا۔

If the Govt want then fix the problems solution is possible : Dr Qadir Khan


ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نیک ٹھیک ہوجائے تو دنوں میں ملکی مسائل کا حل ممکن ہے ‘سیاسی جماعتوں کی اپوزیشن اور حکو مت میں سوچ میں زمین آسمان کا فر ق ہو تا ہے ‘ملک کو کر پشن اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کا سنجیدہ ہونا ضرور ی ہے جو نظر نہیں آتا ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ قیام کے پاکستان کے اقتدار میں سیاسی جماعتوں اور فوجی حکمرانوں نے ملک اور قوم کیلئے کچھ کر نے کی بجائے صرف اپنے مفادا ت کا تحفظ کیا ہے جسکی وجہ سے آج پاکستان بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن ‘مہنگائی اور بے روز گاری کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود حکمران ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے تیار نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو جائے تو ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے سالوں مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں نجات دلا ئی جا سکتی ہے

Unique way to grow my own furniture



برطانوی ڈیزائنر نے اس دلچسپ کام کے لیے خصوصی پلاسٹک سانچے (مولڈز) تیار کیے ہیں جن پر ’’بید‘‘ کی شاخیں ایک خاص انداز میں بڑھتے ہوئے جال کی طرح کسی بھی شے مثلاً کرسی یا میز کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ برطانوی ماہر نے اس طریقے سے 400 سے زائد میز، کرسیاں اور لیمپ شیڈز تیار کیے ہیں۔ اس دلچسپ طریقے میں درخت کی شاخوں کو کچھ اس طرح اُگایا جاتا ہے کہ وہ ایک ٹھوس شکل اختیار کرلیتی ہے اور پھر اسے مزید پالش کرکے ایک باقاعدہ شکل میں ڈھالا جاتا ہے۔
بید کی شاخیں شروع میں لچکدار اور نمی سے بھرپور ہوتی ہیں اور ایک مرتبہ مطلوبہ شکل اختیار کرنے کے بعد انہیں سکھاکر سخت کیا جاتا ہے اس کی تیاری میں خاص قسم کی بید کا درخت استعمال کیا جاتا ہے جو بہت تیزی سے اُگتا ہے تاہم اس ماہر نے دوسرے درختوں پر بھی یہ طریقہ آزمایا ہے۔

برطانوی ڈیزائنر کے اس طریقے کار کے مطابق روایتی فرنیچر کے مقابلے میں اس میں کیلوں اور دیگر سامان کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس کے باوجود ایک مضبوط فرنیچر تیار ہوتا ہے۔ انوکھے طریقے سے تیار ہونے والے اس فرنیچر میں ایک کرسی کی قیمت ڈھائی ہزار برطانوی پاؤنڈ یا اور 3 لاکھ 75 ہزار روپے پاکستانی روپے ہے۔

After the death of his wife, who gave birth to conceive


 ایک آسٹریلوی شخص کی وفات کے دو دن بعد لئے گئے اس کے سپرم سے حاملہ ہونے والی اس کی بیوی نے ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا ہے۔
اخبار ”دی میٹرو“ کے مطابق آسٹریلوی شخص کی ہلاکت ایک حادثے کے دوران ہوئی تھی اور اس کی بیوی اس کی وفات کے بعد بھی اسی کے سپرم کی مدد سے حاملہ ہونے کی خواہشمند تھی لیکن چونکہ ڈاکٹر اس عمل کے بارے میں واضح موقف نہیں رکھتے تھے لہٰذا اسے سپریم کورٹ میں جانا پڑا جہاں سے دو دن بعد اس کی اجازت مل گئی۔ خاتون کو آئی وی ایف طریقہ حمل کے لئے ایڈیلیڈ سے کینبرا جانا پڑا کیونکہ ایڈیلیڈ میں یہ عمل غیر قانونی ہے۔
پروفیسر کیلٹن ٹریملن کا کہنا ہے کہ وہ اس عمل کا حصہ بننے کے لئے اس وقت تیار ہوئے جب انہیں احساس ہوا کہ خاتون اپنے دنیا سے چلے جانے والے شوہر کے ساتھ شدید محبت رکھتی ہے اور اسی کے بچے کی ماں بننا چاہتی ہے۔

we hope Iran will withdraw support from rebels,(KSA Minister)



دارالحکومت ریاض میں فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فابینس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یمن میں ایران کے کردار نے مسئلے کو بگاڑ دیا ہے اوراس کی وجہ سے ملک میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ عرب اتحاد نے یمنی صدر منصور ہادی کی دعوت پر حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں مجاذ اتھارٹی کے دفاع کے لئے گئے اس لئے ایران ہمیں یمن میں لڑائی ختم کرنے کے لئے نہیں کہہ سکتا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی سیکیورٹی میں اضافے کے لئے رواں ماہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے تنازعے پر 6 بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے فریم ورک پر روسی ہم منصب سے بات ہوئی اور امید ہے کہ یہ خطے کی سیکیورٹی کے لئے اہم قدم ثابت ہوگا۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی مہم کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔



At the invitation of Yemeni President Mansour Hadi launched an offensive against the rebels. He went on to defend the authority mjaz in Yemen to end the fighting in Yemen to Iran, we can not say.

would be an important step. The French foreign minister of Saudi Arabia led air campaign against rebels in Yemen expressed support.

PMLN suggested propaganda about the Ryham Khan private life

مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے پراپیگنڈامہم کی تجویز پر وزیراعظم نواز شریف برس پڑے اور تصاویر دیکھنے سے بھی انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کووزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں تجویز سامنے آنے پر وزیراعظم متعلقہ افراد پر برس پڑے اورواضح کیاکہ سیاست کو ذاتیات پر مت لے کر جائیں ، مسلم لیگ ن شرافت کی علم بردار ہے ،کسی بھی ایسی مہم سے دوررہیں جو کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق ہو۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اس تجویز کی حوصلہ شکنی کی کہ ایسی کسی بھی تصویر کو سامنے لایاجائے جو ریحام خان کی ذاتی زندگی سے متعلق ہو۔
PML-N's social media team by Pakistan Tehreek-e-Insaf Chairman Imran Khan's wife ryham prapygndamhm through images of Prime Minister Nawaz Sharif warns of the proposal and refused to look at pictures. The Saturday session held in kuuzyraazm proposed in the House when he warns PM concerned over illegal hath not take rocket science to politics, N is the vanguard of the nobility, any campaign Avoiding any personal relate to life. Sources also told the Prime Minister's daughter, Maryam Nawaz also discouraged the suggestion that any such ryham Khan who brought the image to be related to personal life.

PSO was feared shortage of petrol


)
 آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے پی این ایس سی کی جانب سے جہازوں کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف درآمد میں تعطل آرہا ہے بلکہ پورٹ قاسم پر جہازوں کی بیک وقت آمد سے جہازوں کے جیٹی تک آنے میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔ جہازوں کی بروقت آف لوڈنگ نہ ہونے کے باعث سپلائرز کی جانب سے پچیس لاکھ ڈالر ڈیمریج چارجز کے کلیم آ چکے ہیں۔ اس صورت حال میں پی ایس او نے فوری طور پر وزارت پورٹس اینڈ شیپنگ سے معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے کہا ہے۔ چند روز پہلے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے بھی اسی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے بحران سے بچنے کیلئے ایل این جی اور خام تیل لانے والے جہازوں کے شیڈول کو ضروری قرار دیا تھا۔





Oil Companies Advisory Committee, Pakistan State Oil (PSO) also have feared shortage of petroleum products. According to media reports that PSO is expected to import petroleum products from the PNS is being continued delay in the delivery of aircraft. In the absence of timely loading of ships from suppliers twenty-five million dollars arrived claim demurrage charges. In this situation PSO Ports and Shipping Ministry to immediately examine the matter is referred to. A few days ago Oil Companies Advisory Committee expressed similar concerns to avoid crisis LNG and crude oil as necessary to bring the aircraft was scheduled.

There is a pair of twin Baby so diffirent to an other

دوسرے جڑواں بچوں کی طرح کنڈال اور بے لی بھی ایک سا لباس پہنتیں ہیں ، مگر وہ عام جڑواں بچیاں نہیں ۔ لاکھوں جڑواں میں ایک جوڑی ہی ایسی ہوتی ہے۔ جنیاتی طور پر یہ عجیب بات ہے کہ جڑواں میں ایک بہن کی جلد سیاہ فام جیسی ہے اور دوسری کی گوری۔ان میں اتنا تضاد ہے کہ ان کے باپ تک نے انہیں دیکھ کر کہہ دیا کہ یہ کہیں سے بھی رشتے دار نہیں لگتی۔ ان کی ماں ربیکا ہورٹن کے مطابق جب بچیاں پیدا ہوئیں تو وہ انہیں دیکھتے 

رہتے۔ انہیں یقین ہی نہ آتا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خوشگوار احساس بھی تھا اور ایک جھٹکا بھی ۔ ان کی ماں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے عزیزوں اور رشتے داروں میں بچیوں کی پہچان بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لوگ انہیں جلد سے پہچان جائیں گے۔ ان بچیوں کی جلد کی جھلک ان کے ماں باپ میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ بچیوں کا باپ کرٹس مارٹن آدھا جمیکن ہے جبکہ ماں سفید فام۔ جنیاتی طور پر دونوں بچیاں اپنے ماں باپ سے الگ خصوصیات رکھتی ہیں۔ ان دونوں میں آپس میں بھی بہت فرق ہے۔ کنڈال جب پیدا ہوئی تو اس کا وزن 6 پاونڈ اور 1 اونس تھا اور یہ سارے دن سوئی ہوئی ہی رہتی ہے جبکہ بے لی کا وزن 6 پاونڈ 5 اونس تھا جسے شور کرنا اور توجہ چاہنا پسند ہے۔ شیفیلڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایلن پرسی کا کہنا ہے کہ جس طرح جڑواں بچوں کے بالوں یا آنکھوں میں فرق ہوتا ہے اسی طرح جلد میں بھی ہو سکتا ہے، جس طرح عمر کے ساتھ بالوں کی بناؤٹ بدل جاتی ہے اسی طرح وقت کے ساتھ ساتھ جلد کا رنگ بھی بدل سکتا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ایک سے نظر آنے لگ سکتے ہیں یا دونوں میں اور زیادہ فرق ہو جاتاہے۔
Kundal like the twins and Lee also wore the same dress, but not the normal twin daughters. There is a pair of twin millions. According to his mother Rebecca Horton see them live if they had children. They do not believe that this could happen. It was also a feeling of shock. His mother says she knew her friends and relatives of the children will not have to tell. People will recognize them quickly. Quick glimpse of the girls can be seen in their parents. Curtis Martin is half Jamaican father and mother of the girls white. Genetic characteristics, as both girls have been separated from their parents. The difference between the two is too many. Kundal if he was born weighing 6 pounds and 1 ounce and it remains dormant all day while he weighed 6 pounds 5 ounces Lee was like the noise and lack of attention.can change color, which can take two to one or both eyes and is not much difference.

Zong Free 3G super inter net

پاکستان کی جدید ترین اور 3G اور4G ٹیکنالوجی کی حامل واحدٹیلی کام کمپنی زونگ نے گزشتہ روز ایک پر وقار تقریب 

میں ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت موٹروے پر دورانِ سفر ڈائیوو کے مسافروں کو مفت Super 3G انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ زونگ وہ واحد ٹیلی کام کمپنی ہے جو پوری موٹر وے پر بلا تعطل بہترین3G انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہی ہے۔صرف یہ نہیں، زونگ اپنے صارفین کیلئے ونگل، ڈونگل اورMiFi پر مشتمل موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز کی وسیع رینج بھی متعارف کرا چکی ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مفت انٹر نیٹ نہ صرف تمام مسافروں کیلئے ہے بلکہ اس کیلئے مسافروں کے پاس زونگ کی سم ہونابھی ضروری امر نہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے چیف کمرشل آفیسر بابر باجوہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زونگ اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیٹا سروس فراہم کرنے میں ہمیشہ کامیاب رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل کاکہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام کی سہولیات ہر خاص و عام کو میسر ہوں اور زونگ کا کردار اس ضمن میں قابلِ ستائش ہے۔ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے صدر سی آئی پارک کا کہنا تھا کہ ہمارے مسافر موٹر وے پردوران سفر اپنے پیاروں سے مستقل رابطے میں رہ سکیں گے۔
Pakistan's latest and 3G and 4 G tech uahdtyly company Zong last a prestigious event Daewoo Pakistan Express Bus Service with a signed agreement under which on the motorway traveling Daewoo passengers Free Super 3G Internet Service will be provided. Zong is the only telecom company on the motorway is uninterrupted. Only the best 3 G Internet service provider does not, Zong ungl for our customers, including dungl and MiFi mobile broadband has introduced a wide range of devices. It is worth mentioning here that the free internet not only for the passengers but also to passengers must Zong SIM hunabhy not immortal, while addressing the ceremony, Chief Commercial Officer of Zong He said Bajwa Zong We are equipped with the latest technology to our customers to provide data service has always been successful. Chairman PTA, Dr. Syed Ismail said that the goal of telecom services in Pakistan and generally enjoy each particular role in this regard and admirable hy.dayyuu Zong Pakistan Express Bus Service says the CIA Park Our passengers traveling prduran the motorway will be able to stay in constant touch with their loved ones.

Moin Khan have Play Major role in PCB


معین خان کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان سابق منیجر چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم معین خان انتظامی معاملات میں اہم ذمہ داری دینے پر غور کر رہا ہے۔ اس معاملے میں پی سی بی کے اعلیٰ افراد کے مابین مختلف حوالوں سے گفتگو جاری ہے۔ اخبار روزنامہ نوائے وقت کے مطابق معین خان کو کراچی میں کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام علاقائی اکیڈمی کا سربراہ بھی بنایا جا سکتا ہے انہیں ’’ساؤتھ زون‘‘ کا نگران اور سربراہ مقرر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ بورڈ نے معین خان کو عالمی کپ کے دوران قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ’’کسینو‘‘ جانے پر وطن واپس بلایا تھا۔ چیف سلیکٹر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ معین خان کی جگہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گذشتہ کچھ عرصے میں کرکٹ بورڈ مختلف اہم پوزیشنوں پر خدمات انجام دے کر چکے ہیں۔
Moin Khan again in Pakistan Cricket Board is expected to meet the obligation. Pakistan cricket team captain Moin Khan, former manager of the Selection key responsibility in administrative matters have been considered. In this case, the PCB is higher between people speaking different ways. According to the Daily Times newspaper in Karachi Moin Khan, head of the board can be made under the Regional Academy, South Zone '' The appointment of a supervisor and is also being considered. It Moin Khan Cricket World Cup, the national team after successive failures 'Gaming' was called to return home. Was removed from the post of chief selector. Moin Khan, the chief selector is set Rashid. The former captain of the national team in the last few years the board has served on various important positions.

Remain neutral on the issue of Yemen, Pakistan can play impressive screwed


پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشترکہ قرارداد منظور ہونے پر پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پاکستان غیر جانبدار رہ کر ہی متاثر کن کردار ادا کر دکتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے غیر جانبدار رہنے کا موقف واضح ہے.
PTI Chairman Imran Khan on the joint resolution passed by the parliament, congratulate, Pakistan remain neutral dkta role is impressive. He added that the issue of Yemen from PTI remain neutral stance is clear.

Find Us On Facebook

Social Networks

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading