Search....

Showing posts with label muslim. Show all posts
Showing posts with label muslim. Show all posts

Only On 1 Quiestan



جواب-پاکستانی 

سوال-پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو اس کے خلاف پہلی آواز کون اٹھاتا ہے؟؟ 
جواب-پاکستانی 
سوال- ہزاروں میل دور سے جا کر عرب اسرائیل جنگ میں مدد کرنے والے کون تھے؟؟ 
جواب-پاکستانی سوال-یونائیٹد نیشن آف اسلام اور مشترکہ فوج اور کرنسی کا تصور دینے والے کون تھے؟؟ 
جواب-پاکستانی 
سوال-یہود و ہنود و نصاری کو سب سے زیادہ خطرہ کس قوم سے ہے؟؟ 
جواب-پاکستانی 
پاکستان بحیثیت ملک اور اس کے لوگ بحیثیت قوم اسلامی دنیا کے غریب ملکوں کی صف میں کھڑے ہیں اس کے باوجود ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ایک بہترین عسکری اور ایٹمی قوت حاصل کی اور تمام تر دولت اور وسائل ہوتے ہوئے بھی عرب ملکوں میں سے کوئی بھی یہ دونوں چیزیں حاصل نہ کر سکا اس میں عرب حکمرانوں کی آپسی چتقلش نے بھی اہم کردار ادا کیا عرب حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور یہود و نصاری پر حد سے زیادہ اعتماد کرنے کی وجہ سے آج پورا خطہءعرب عذاب میں مبتلا ہے اس کے باوجود ان کے اندر موجود غدار ان کو ایک نہیں ہونے دے رہے اب فرقوں کی سطح پر مسلمان ملکوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے اب حکمرانوں کو چھوڑ کر نچلی سطح پر مسلمانوں کو ایسے دشمنی اور نفرت پر ابھارا جا رہا ہے کہ اسلامی معاشروں سے برداشت بلکل ختم ہونے کے قریب ہے عرب دنیا میں جو آگ لگی ہے اس کا مقصد جہاں مسلمان ملکوں کو غیر مستحکم کرنا اور آپسی لڑائیوں میں الجھانا ہے وہیں اس جنگ میں پاکستان کو بھی الجھانے کی سازشیں ہو رہی ہیں کچھ نادان ایسے وقت میں پاک آرمی کو بھی نشانے پر رکھے ہوئے ہیں کہ پاک فوج یہ کرے پاک فوج وہ کرے اور اصل میں اس بات کا تو دشمنوں کو انتظار ہے کہ پاکستان اس جنگ میں کودے جذبات میں آ کر مت سوچئیے اور یہ یاد رکھیئے کہ بحیثیت ایک ملک جیسے ہی پاکستان نے ایسا کچھ کیا دشمن کی ساری توپوں کا رخ صرف اور صرف پاکستان کی طرف ہو جائے گا پھر جگہ جگہ برستی یہ آگ صرف ہم پر برسے گی سب سے بڑی اور طاقتور ہستی اور مارنے اور بچانے والی طاقت صرف اللہ پاک ہے مگر یاد رکھیں اگر خدانخواستہ پاکستان کو کچھ ہوا تو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیئے یہ بہت بڑا نقصان ہوگا پاکستان کے علاوہ اب کوئی ایسا مسلمان ملک نہیں جس سے کفار خطرہ محسوس کرتے ہیں اندرونی شورشوں کو مٹا کر پاکستان عرب ممالک کو جو کہ مغرب سے متنفر ہو چکے ہیں پاکستان ان کو عسکری سطح پر مضبوط کرنے میں تعاون کرنے کے منصوبے شروع کرنے والا تھا اس ضمن میں سعودی عرب کے ساتھ تو تعاون پہلے سے جاری تھا پچھلے کچھ عرصے میں کچھ دوسرے عرب ممالک کے ساتھ بھی اس معاملے پر کچھ پیشرفت ہوتی دکھائی دی لیکن مسلم دنیا میں قربتیں اور تعاون سازشی یہود و نصاری کو قطعی برداشت نہیں جو طاقتیں پاکستان سے خائف ہیں وہ اصل میں اسلام سے خائف ہیں آپ سوچیں خلیجی ممالک میں جہاں جہاں امریکی ملٹری بیسز ہیں وہ پاک فوج کے حوالے کردیئے جاتے تو پاکستان کی عسکری حیثیت کیا ہوتی اور اس کے بعد اسرائیل کو خطے میں کیسے کھل کھیلنے کا موقع ملتا یہی وجہ ہے کہ ایک ساتھ پورے عرب میں شورشیں برپا کروائی گئیں تاکہ اسلام کے نام پر عرب ممالک کو آپس میں لڑوا کر اس خطے میں فرقہ وارانہ سوچ کی حامل کٹھ پتلی حکومتیں قائم کی جائیں اور اس خطے کے بے تحاشہ وسائل پر کفار اوراسلام کا لباده اوڑھے ان کے حواری عیش کرتے رہیں دعا کریں کہ اللہ پاک مسلمان حکمرانوں کو اتنی عقل اور شعور دے کہ یہ سازشوں کو سمجھتے ھوئے آپس میں لڑنے کی بجائے اتحاد و اتفاق سے اپنی قوت کو مجتمع کریں فتنوں کا باھمی تعاون سے خاتمه کریں اور خطے کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کریں سیاستدانوں کا تو پتا نہیں پاکستانی قوم اور پاکستانی فوج پوری دنیا میں مظالم کا شکار مسلمانوں کا درد شدت سے محسوس کرتے ہیں اور انشاءاللہ ان کو مظالم سے نجات بھی دلوانے کی اہلیت رکھتے ہیں مگر اس کے لیئے پہلے مسلم دنیا کو ایک ہونا ہوگا اللہ پاک تمام اسلامی ممالک کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے اور کفار کے مقابلے میں مسلمانوں کی مدد فرمائے.آمین

Hundreds of Rohingya Muslims in Indonesia and Malaysia illegal immigrants were rescued from drowning


یر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پکڑے گئے غیر قانونی تارکین وطن میں سے اکثریت میانمار اور بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان لوگوں کو انسانی اسمگلرساحل کے قریب پانی میں پھینک کر یا چھوٹی کشتیوں میں سوار کراکر فرار ہوگئے تھے۔ ملائیشیا کے جزیرے لنگکاوی میں پولیس کے نائب سربراہ جمیل احمد کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے ساحل کے قریب ایک ہزار 18 افراد کو بچایا ہے، یہ لوگ کئی دن کے بھوکے اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں تھے، انہیں 3 کشتیوں میں چھوڑا گیا۔ جن میں سے ایک کو ضبط کرلیا گیا ہے جب کہ 2 بہہ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کے مغربی ساحل کے قریب بھی ایک کشتی میں سوار 400 سے زائد افراد جب کہ شمال مشرقی صوبے آچے کے قریب سے 573 تارکین وطن کو بچایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا آبائی علاقہ میانمار اور بنگلا دیش کی سرحدی پٹی ہے تاہم دونوں ہی ممالک انہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرتے، اس کے علاوہ چند برسوں کے دوران میانمار میں حکومت کی سرپرستی میں ہزاروں راہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بھی کیا گیا۔

Hindu and Muslim at the same time, Salman Khan


بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کےدوران جج کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کے موقع پرجودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی جمع تھی جب کہ عدالت میں دوران سماعت جج کی جانب سے جب سلمان خان سے سوالات کیے گئے تو ایک سوال کے جواب پر بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بھارتی ہیں تاہم ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں اس لیے وہ بیک وقت ہندو اور مسلمان ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھ پور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے علاوہ غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کررکھا ہے۔

Indonesian ban on alcohol sales


مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیاءمیں چھوٹی دکانوں پر شراب کی فروخت پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے اس قانون کے تحت ملک میں 70ہزار کے قریب دکانین شراب فروخت نہیں کرسکیں گی انڈونیشیاءکی حکومت کے مطابق یہ پابندی ضروری تھی تاکہ مسلمانوں کے اکثریتی ملک میں ن وجوانوں کو شراب سے بچایا جاسکے بالی اور فائیو اسٹار ہوٹل اس پرابندی کے دائرے میں نہیں آئیں گے تاہم جزیرے کے ساحلوں پر دکاندار سیاحوں کو شراب فروخت نہیں کرسکیں گے ۔

Find Us On Facebook

Social Networks

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading