Search....

Only On 1 Quiestan



جواب-پاکستانی 

سوال-پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو اس کے خلاف پہلی آواز کون اٹھاتا ہے؟؟ 
جواب-پاکستانی 
سوال- ہزاروں میل دور سے جا کر عرب اسرائیل جنگ میں مدد کرنے والے کون تھے؟؟ 
جواب-پاکستانی سوال-یونائیٹد نیشن آف اسلام اور مشترکہ فوج اور کرنسی کا تصور دینے والے کون تھے؟؟ 
جواب-پاکستانی 
سوال-یہود و ہنود و نصاری کو سب سے زیادہ خطرہ کس قوم سے ہے؟؟ 
جواب-پاکستانی 
پاکستان بحیثیت ملک اور اس کے لوگ بحیثیت قوم اسلامی دنیا کے غریب ملکوں کی صف میں کھڑے ہیں اس کے باوجود ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ایک بہترین عسکری اور ایٹمی قوت حاصل کی اور تمام تر دولت اور وسائل ہوتے ہوئے بھی عرب ملکوں میں سے کوئی بھی یہ دونوں چیزیں حاصل نہ کر سکا اس میں عرب حکمرانوں کی آپسی چتقلش نے بھی اہم کردار ادا کیا عرب حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور یہود و نصاری پر حد سے زیادہ اعتماد کرنے کی وجہ سے آج پورا خطہءعرب عذاب میں مبتلا ہے اس کے باوجود ان کے اندر موجود غدار ان کو ایک نہیں ہونے دے رہے اب فرقوں کی سطح پر مسلمان ملکوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے اب حکمرانوں کو چھوڑ کر نچلی سطح پر مسلمانوں کو ایسے دشمنی اور نفرت پر ابھارا جا رہا ہے کہ اسلامی معاشروں سے برداشت بلکل ختم ہونے کے قریب ہے عرب دنیا میں جو آگ لگی ہے اس کا مقصد جہاں مسلمان ملکوں کو غیر مستحکم کرنا اور آپسی لڑائیوں میں الجھانا ہے وہیں اس جنگ میں پاکستان کو بھی الجھانے کی سازشیں ہو رہی ہیں کچھ نادان ایسے وقت میں پاک آرمی کو بھی نشانے پر رکھے ہوئے ہیں کہ پاک فوج یہ کرے پاک فوج وہ کرے اور اصل میں اس بات کا تو دشمنوں کو انتظار ہے کہ پاکستان اس جنگ میں کودے جذبات میں آ کر مت سوچئیے اور یہ یاد رکھیئے کہ بحیثیت ایک ملک جیسے ہی پاکستان نے ایسا کچھ کیا دشمن کی ساری توپوں کا رخ صرف اور صرف پاکستان کی طرف ہو جائے گا پھر جگہ جگہ برستی یہ آگ صرف ہم پر برسے گی سب سے بڑی اور طاقتور ہستی اور مارنے اور بچانے والی طاقت صرف اللہ پاک ہے مگر یاد رکھیں اگر خدانخواستہ پاکستان کو کچھ ہوا تو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیئے یہ بہت بڑا نقصان ہوگا پاکستان کے علاوہ اب کوئی ایسا مسلمان ملک نہیں جس سے کفار خطرہ محسوس کرتے ہیں اندرونی شورشوں کو مٹا کر پاکستان عرب ممالک کو جو کہ مغرب سے متنفر ہو چکے ہیں پاکستان ان کو عسکری سطح پر مضبوط کرنے میں تعاون کرنے کے منصوبے شروع کرنے والا تھا اس ضمن میں سعودی عرب کے ساتھ تو تعاون پہلے سے جاری تھا پچھلے کچھ عرصے میں کچھ دوسرے عرب ممالک کے ساتھ بھی اس معاملے پر کچھ پیشرفت ہوتی دکھائی دی لیکن مسلم دنیا میں قربتیں اور تعاون سازشی یہود و نصاری کو قطعی برداشت نہیں جو طاقتیں پاکستان سے خائف ہیں وہ اصل میں اسلام سے خائف ہیں آپ سوچیں خلیجی ممالک میں جہاں جہاں امریکی ملٹری بیسز ہیں وہ پاک فوج کے حوالے کردیئے جاتے تو پاکستان کی عسکری حیثیت کیا ہوتی اور اس کے بعد اسرائیل کو خطے میں کیسے کھل کھیلنے کا موقع ملتا یہی وجہ ہے کہ ایک ساتھ پورے عرب میں شورشیں برپا کروائی گئیں تاکہ اسلام کے نام پر عرب ممالک کو آپس میں لڑوا کر اس خطے میں فرقہ وارانہ سوچ کی حامل کٹھ پتلی حکومتیں قائم کی جائیں اور اس خطے کے بے تحاشہ وسائل پر کفار اوراسلام کا لباده اوڑھے ان کے حواری عیش کرتے رہیں دعا کریں کہ اللہ پاک مسلمان حکمرانوں کو اتنی عقل اور شعور دے کہ یہ سازشوں کو سمجھتے ھوئے آپس میں لڑنے کی بجائے اتحاد و اتفاق سے اپنی قوت کو مجتمع کریں فتنوں کا باھمی تعاون سے خاتمه کریں اور خطے کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کریں سیاستدانوں کا تو پتا نہیں پاکستانی قوم اور پاکستانی فوج پوری دنیا میں مظالم کا شکار مسلمانوں کا درد شدت سے محسوس کرتے ہیں اور انشاءاللہ ان کو مظالم سے نجات بھی دلوانے کی اہلیت رکھتے ہیں مگر اس کے لیئے پہلے مسلم دنیا کو ایک ہونا ہوگا اللہ پاک تمام اسلامی ممالک کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے اور کفار کے مقابلے میں مسلمانوں کی مدد فرمائے.آمین

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading