Search....

Supreme Court suspended Election Tribunal decision against the Khawja Saad



جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سعد رفیق کی 
جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل سے انتخابات کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ سعد رفیق بطوروفاقی وزیر دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد عوام کی عدالت میں جانا چاہتے تھے لیکن ان کی جماعت کی قیادت کا فیصلہ تھا کہ اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاجائے تاکہ اس فیصلے کی تشریح ہو کیونکہ الیکشن ٹریبونل نے انہیں تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔ انہیں یقین ہے کہ وہ سرخرو ہوں گے اور قوم کے سامنے جھوٹ اور سچ سامنے آجائے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے، سعد رفیق کو الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کا آئینی اور قانونی حق حاصل تھا جب کہ ہمیں بھی نظر ثانی کی اپیل کا حق ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 4 مئی کو این اے 125 میں بے ظابطگیاں ثابت ہونے پر 60 روز میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کردیا تھا۔ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading