اگر چوہے کو 30 دن کے لئے ماﺅنٹین ڈیو میں ڈبویا جائے تو کیا ہوتا ہے؟ آپ اس سوال کا جواب جان کر حیران ہوں گے کہ چوہے کا نام و نشان ہی مٹ جائے گا۔
یہ کوئی دعویٰ نہیں بلکہ پیپسی کمپنی کے وکیل نے ماﺅنٹین ڈیو کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جنوری 2012ء میں خود یہ عدالت کو بتایا کہ ایک مہینے مین ماﺅنٹین ڈیومیں چوہا مکمل طور پر حل ہوجاتا ہے۔
ایک صارف رونالڈ بال نے پیپسی کمپنی کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا کہ اس نے 2008ء میں ماﺅنٹین ڈیو کا کین کھولا تو اس میں سے مرا ہوا چوہا نکلا لہذا اسے ہرجانہ دیا جائے۔
پیپسی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جب رونالڈ نے یہ کین خریدا اس وقت کین کو پیک کئے 74 دن گزر چکے تھے جبکہ چوہا صرف 30 دن کے اندر مکمل طور پر ماﺅنٹین ڈیو میں حل ہو جاتا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ مشروب میں موجود تیزابیت کی وجہ سے پہلے چار سے سات دن کے اندر چوہا کی ہڈیاں ختم ہوجائیں گی اور آہستہ آہستہ اگلے دنوں میں جسم کے دیگر حصے ختم ہوجائیں گے اور 30 دن کے اندر چوہا ایک جیلی کی شکل کا بن جائے گا۔
اس کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ جب صارف نے یہ کین خریدا تو اس میں سے مرا ہوا چوہا نکلے جس کی وجہ یہ ہے کہ کین کو بنائے 74 دن گزر چکے تھے اور یہ ممکن نہیں کہ اتنے دن گزر جانے کے بعد بھی اس میں سے چوہے کا جسم نکلے کیونکہ وہ تو مکمل طور پر گھل جائے گا۔
اس جرح کے بعد ماﺅنٹین ڈیو (پیپسی کمپنی) کو اس مقدمے سے چھٹکارا مل گیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس علی الاعلان انکشاف کے بعد ماؤنٹین ڈیو کی فروخت میں کمی آئے گی
No comments:
Post a Comment