Search....

Clark and watson talk about Wahab Riaz آسٹریلوی کپتان کلارک / واٹسن کا وہاب ریاض کے شاندار اسپیل پر انہیں زبردست خراج


ایڈیلیڈ: یوں تو پاکستان آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ 2015  کے کوارٹرفائنل میں شکست قومی ٹیم کے حصے میں آئی لیکن اس اہم میچ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے بولنگ اسپیل نے نہ صرف کینگروز کو پچ پر اچھل کود کرنے پر مجبور کیا بلکہ کرکٹ کے لیجنڈز بھی ان کی بولنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
وہاب ریاض نے جب اپنی بولنگ کا آغاز کیا تو کینگرو بلے باز تیزی سے رنز بنا رہے تھے اور اسٹیڈیم میں کچھ بے دلی اور خاموشی نظر آرہی تھی جب کہ شائقین توقع کررہے تھے کہ اس دوران شاید ہی میچ میں کوئی ڈرامائی منظر دیکھنے کو ملے لیکن وہاب ریاض نے اپنی تیز اور باؤنسرز سے مزین بولنگ سے میچ میں جان ڈال دی۔
وہاب ریاض نے جب آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو چلتا کیا تو مرجھائے ہوئے پاکستانی شائقین میں جیسے جان سے بھر گئی بس پھر کیا تھا وہاب ریاض کے باؤنسرز کے سامنے آسٹریلوی بلے باز بالخصوص شین واٹسن بے بس دکھائی دیئے اور ان کی شاندار بولنگ کے سامنے گیند سے بچنے کے لیے پچ پر جیسے اوچھل کود کرتے رہے، اسی دوران وہاب ریاض نے آسٹریلوی کپتان مائیکل کو بھی پویلین کی راہ دکھادی۔
میچ کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان کلارک نے وہاب ریاض کے شاندار اسپیل پر انہیں زبردست  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی خوش قسمتی تھی کہ وہ وہاب کے جارحانہ اسپیل سے بچ نکلی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے بعد انہوں نے اتنی شاندار بولنگ کا سامنا کیا اور اگر راحت علی واٹسن کا کیچ پکڑ لیتے تو ہوسکتا تھا کہ 213 رنز کے باوجود بھی پاکستان فتح حاصل کرلیتا۔
وہاب ریاض کی اس دہشت ناک بولنگ کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے واٹسن نے اعتراف کیا کہ وہ خوش قسمت رہے کہ وہ وہاب ریاض کے شاندار اور خطرناک اسپیل سے بال بال بچ گئے تاہم ان کی بعض گیندیں بہترین فاسٹ بولنگ کی عمدہ مثال تھیں۔
انگلینڈ کے ممتاز آل راؤنڈر کیون پیٹرسن بھی وہاب کی شاندار بولنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے،انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کی اور آسٹریلیا کے میدان پر ایک طویل عرصے بعد کسی بولر نے اتنا زبردست اسپیل کیا۔ ٹام موڈی نے وہاب کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے ورلڈ کپ 2015 کا بہترین اسپیل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا جب کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا سے میچ تو ہار گیا لیکن وہاب ریاض نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading