Search....

word press baned and now reopened by PTA


Word Press  Baned  and  Now  reopened by  PTA 
 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور بلاگنگ ویب سائٹ ورڈ پریس پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور اب بغیر کسی پراکسی یا وی پی این سافٹ وئیر کے پاکستان میں اس ویب سائٹ تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی اے کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اس ویب سائٹ کو استعمال کیا جا رہا تھا اس لئے اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ چونکہ پاکستان میں کوئی ایسا نظام موجود نہیں ہے جسے استعمال کرتے ہوئے مخصوص ڈومین کو بلاک کیا جا سکے اسی لئے پی ٹی اے نے پورا پلیٹ فارم ہی بند کر دیا جس کے باعث ہزاروں بلاگرز متاثر ہوئے۔ 
ایک دن تک عائد رہنے والی اس پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان بھر میں ورڈپریس تک بغیر کسی مشکل کے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور پاکستان میں موجود بلاگرز اسے پہلے کی طرح ہی استعمال کر سکیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading