اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے وقت دینے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے پنجاب اور سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر ہی اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے الیکشن کمشین کی جانب سے سندھ اور پنجاب، وفاقی دارالحکومت اور کنٹومنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول پیش کردیا۔ شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈزمیں 25اپریل، اسلام آباد میں 25 جولائی جب کہ پنجاب اورسندھ میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کےلیے وقت دینے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،عوام Ref:Express Newsاور آئین کے ساتھ مذاق نہ کیا جائے،عدالت کے سامنے پیش کئے گئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
No comments:
Post a Comment