ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پکڑدھکڑ اور مارا ماری کا یقیناً دکھ اور غم ہمیں بھی ہے لیکن ایم کیو ایم مجرموں کے ساتھ نہیں چل سکتی اس لئے اگر کوئی مجرم ہے تو وہ جرائم چھوڑ دے یا پارٹی،اگر کوئی جرائم کرتے پکڑا گیا تو اس کا جماعت ساتھ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں سے ماضی میں غلطی ہوئیں جس پر انہیں معطل کیا جب کہ غلطیاں کرنے پر کراچی تنظیمی کمیٹی کو بھی تحلیل کیا، اللہ سے دعا ہے کہ غلطیاں کرنے والوں کو معاف کردے۔
قائدایم کیو ایم نے یمن کی صورتحال پر وزیراعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتے ہیں اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سردجنگ میں امریکا کےحق میں فیصلےکے نتائج آج ضرب عضب کی شکل میں ادا کررہے ہیں اس لئے بیرونی قوتوں کے مفادات کے لئے کام کے نقصانات کاجائزہ لیا جائے۔
No comments:
Post a Comment