Search....

Marriage is good for your health Dr advice..



قدرت نے مرد و زن کے فطری تعلق کیلئے شادی کا حسین بندھن پیدا فرمایا ہے مگر کچھ کم فہم لوگ اس بندھن سے آزاد رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ برطانیہ میں کی گئی جدید تحقیق کے بعد دنیا کے مشہور ترین ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ شادی ہی وہ تعلق ہے جو انسان کے جسم کی وہ ضرورت جائز طریقے سے پوری کرسکتا ہے جس کے بغیر اس کی ذہنی و جسمانی صحت تباہ ہوسکتی ہے۔ اکیڈمی آف میڈیکل رائل کالجز کا کہنا ہے کہ اگر انسان باقاعدگی سے جائز ازدواجی زندگی سے لطف اندوز ہو تو نظام قدرت کے تحت اس میں دل کی بیماری کا خطرہ 40 فیصد کم، فالج اور ڈیمنشیا (چند دماغی بیماریوں کا مجموعہ) کا خطرہ 30 فیصد کم جبکہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ 25 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ آنتوں کے کینسر کا خطرہ 50 فیصد کم ہوجاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بات حیران کن ہے کہ باقاعدگی سے جائز ازدواجی تعلق سے وہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جو ہم لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی حاصل نہیں کرسکتے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ فوری شادی نہیں کرپارہے تو ہفتے میں پانچ دن تیس تیس منٹ کیلئے ورزش ضرور کریں۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading