Search....

Husband and wife do 18 type of talk and moments after marriage


رومانوی تعلق شروع ہونے کے بعد یا شادی ہونے کے بعد جوڑے کو ایک دوسرے کے قریب آنے، خود اعتمادی پیدا ہونے اور ایک دوسرے کے مزاج سے مکمل آشنا ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جوڑے عام طور پر تقریباً ایک سال میں مکمل طور پر ایک دوسرے سے مانوس ہوجاتے ہیں اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ان کے درمیان فاصلے ختم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے زندگی کے اس مرحلے کو پہچاننے کے لئے کچھ اہم علامات دریافت کیں ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ جب کسی جوڑے میں یہ باتیں نظر آنے لگیں تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اب وہ ایک دوسرے پر مکمل طور پر کھل چکے ہیں اور ان کے درمیان ہچکچاہٹ اور فاصلہ ختم ہوچکا ہے۔

 یہ اہم باتیں درج ذیل ہیں

۔:1 -خاتون میک اپ کے بغیر اپنے شوہر کے سامنے آنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتی
۔ -2 دونوں ایک دوسرے کے سامنے پرانے، بوسیدہ یا پھٹے ہوئے پائجامے پہننے سے گھبراتے نہیں ہیں
۔ -3 واش روم میں دروازہ بندکئے بغیر جانا معمول بن جاتا ہے
۔ -4 دونوں اپنی صحت کے مسائل ایک دوسرے سے چھپاتے نہیں۔ -5 بیماری یا کمزوری کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد طلب کرلیتے ہیں
۔ -6 ایک دوسرے کے سامنے دل کا غم بیان کرنے سے ہچکچاتے نہیں
۔-7 -میاں بیوی ایک دوسرے کے سامنے فون کالز سننے سے احتراز نہیں کرتے
۔ -8 -ایک دوسرے کو غیر مناسب لطیفے سنانے سے گھبراتے نہیں ہیں
۔ -9 -اپنے خصوصی دراز، الماری یا کمرے کی چابیاں ایک دوسرے کو دے دیتے ہیں
۔ -10 -پورا لباس پہنے بغیر اک دوسرے کے قریب بیٹھ سکتے ہیں اور گفتگو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں
۔ -11 -اکٹھے بیٹھ کر یہ منصوبہ سازی کرسکتے ہیں کہ بچے کتنے ہوں گے اور ان کی تعلیم و شادیوں وغیرہ کے مسائل پر غوروفکر کرتے ہیں
۔ -12 ا-یک دوسرے کے سامنے بناﺅ سنگھار میں کوئی تکلف نہیں کرتے
۔ -13 -دونوں ایک دوسرے کے بال سنوارنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
۔ -14 -ایک دوسرے کے لئے کوئی خصوصی کھانا تیار کرنا اچھا لگتا ہے
۔ -15 -دونوں چھوٹے موٹے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے آگے برھتے ہیں جیسا کہ کپڑے استری کرنا یا جوتے پالش کرنا
۔ -16 -موبائل فون شریک حیات کے پاس چھوڑنے میں حرج محسوس نہیں کرتے
۔ -17 -ماضی کی غلطیوں کے بارے میں زیادہ گھبرائے اور ڈرے بغیر بات چیت کرسکتے ہیں
۔ -18 -اصل ناموں کی بجائے دونوں ایک دوسرے کو پیار سے رکھے گئے شرارتی ناموں سے پکارنے لگتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading