Search....

ICC annouce the New Law of ODI Cricket


تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کئی لو اسکورنگ میچز کی توقع ہورہی تھی لیکن صورتحال برعکس نظر آئی، بیشتر مقابلوں میں چوکوں، چھکوں کی برسات ہوئی اور بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے،گذشتہ 10میگا ایونٹس میں ایک بھی ڈبل سنچری نہیں بنی، اس بار کرس گیل اور مارٹن گپٹل نے یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل تمام ٹورنامنٹس میں صرف ایک مرتبہ 400کا ہندسہ پار کیا گیا، اس بار3میچز میں ٹیموں نے یہ ہدف عبور کیا۔ دوسری جانب بولرز کی حالت بُری رہی، صرف کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ 20وکٹیں حاصل کرپائے،باربار گیند کو باؤنڈری کے پار جاتا دیکھنے پر تماشائی تو بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن ٹیموں کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور آفیشلز بیٹسمینوں کی اس ستم ظریفی پر کھیل کے قوانین کا شکوہ کرتے نظر آئے ہیں، انکی اس کیفیت کو آئی سی سی کے چیف ڈیو رچرڈسن نے بھی محسوس کرلیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹوئنٹی20کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ٹیموں کا مزاج جارحانہ بنا دیا۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading