عرب لیگ کا مشترکہ فوج بنانے کا اعلان
خیال رہے کہ اس وقت مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں یمن کی صورتحال کا جائزہ لینےکے لیے عرب لیگ کا اجلاس جاری ہے لیکن یہ ابھی واضع نہیں ہوسکا کہ اس فوج کو یمن بھیجا جائے گا یا نہیں۔
گزشتہ پانچ روز سے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی یمن میں فضائی کارروائی کر رہے ہیں۔
یہ فضائی حملے یمن کے صدر عبدربہ ہادی منصور کی حمایت میں کیے جا رہے ہیں جو حوثی باغیوں کی پیش قدمی کی وجہ سے ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو ایران کی مدد حاصل ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ ’ عرب رہنماوں میں مشترکہ فوج بنانے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔‘
یہ ایک رضاکار فوج ہو گی اور اس کو منظم کرنے کے لیے عرب لیگ اپنے اراکین ممالک کے فوجی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجوزہ فوج میں عرب لیگ کے تمام اراکین کی جانب سے شمولیت کا امکان نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے یہ فوج 40 ہزار اعلٰی تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل ہوگی اور اسے فضائی اور بحری مدد بھی حاصل ہوگی۔
عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں حوثیوں کے خلاف جاری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک باغی قبضہ کیے ہوئے علاقے چھوڑ کر ہتھیار نہیں ڈال دیتے۔
Saudi Arabia in the last five days are led coalition air campaign in Yemen.The president of Yemen airstrike abdrbh Mansour Hadi, who have been in support of the advancing rebels have fled the country.Saudi Arabia says husyun are backed by Iran.Egyptian President Abdul Sisi said the Arab leaders have agreed in principle to form a joint force. "
It will be a volunteer army and to organize the Arab League member states will consult with representatives of the military.
Analysts suggested that the inclusion of all members of the Arab League is unlikely.According to the Associated Press news agency that the Egyptian officials will consist of 40 thousand highly trained troops and air and naval support would be.Arab League chief Nabil al-Arabi said the Saudi-led offensive against husyun will continue until such time until the rebels lay down arms, leaving the areas.
No comments:
Post a Comment