Search....

How increase Oil Price after KSA militray intervention


سعودی عرب اور اس کے خلیجی اتحادیوں کی طرف سے یمن میں جنگی کارروائی کے آغاز کے بعد تیل کی قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اضافے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ یمنی صدرکے لئے خطرے کی گھنٹی بجانے والے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی کارروائی کے بعد مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تاجروں اور برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی کے بے قابو ہونے اور پھیل جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ انہیں خدشات کا نتیجہ ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد اضافے کے بعد 59.78 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ یو ایس خام تیل کی قیمت بھی تین ڈالر اضافے کے ساتھ 52ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ مشرق وسطیٰ تیل کے علاوہ ایل این جی کا بھی سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے لیکن اس کے بارے میں تاحال کسی قسم کے خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading