سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں 238 افراد کے زندہ جل جانے کے بعد جب انکشاف ہوا کہ اس میں ایک سیاسی پارٹی ملوث ہے تو اس کے بعد پورے ملک میں یہ صدائیں زور پکڑگئیں کہ مجرموں کو ضرور سزا دلوائی جائے کیونکہ اسی صورت میں کراچی میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
حال ہی میں ایک لکھے گئے کالم میں مرزا اختیار بیگ نے اپنے بھائی مرزا اشتیاق بیگ کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کا احوال بیان کیا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے ” کہ میرے بھائی اشتیاق بیگ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے حالیہ دورہ کراچی میں ان سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ظالم مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔“
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملاقات کے چند ہی دنوں بعد کراچی میں رینجرز کا آپریشن شروع ہوا اور ایک واضح تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔
No comments:
Post a Comment