Search....

Pakistan Army Must in Action when any one Attack KSA

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف آف ایئراسٹاف نے شرکت کی، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس موقع پروزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کو 27 مارچ کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستانی وفد میں مسلح افواج کے سینئر حکام بھی شامل ہوں گے جب کہ وفد دورے کے دوران خطے کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جو انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جب کہ اگر سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان بھی اس کا سخت رد عمل دے گا۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے گزشتہ رات وزیراعظم نوازشریف کو فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پرسعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے یمن کی صورتحال پر مدد کی بھی درخواست کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے تعاون بھی مانگا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading