Search....

Showing posts with label mqm. Show all posts
Showing posts with label mqm. Show all posts

Money laundering case,, Altaf Hussain hundreds of questions relating to bank accounts


سکاٹ لینڈ یارڈنے منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین سے بینک اکاﺅنٹس، پاکستان سے لندن ، دبئی اور کینیڈا کے لیے ادائیگیوں کے بارے میں درجنوں سوالات کیے جن سے الطاف حسین کا سرچکراگیااور حکم دیاکہ آمدنی قانونی ثابت کرنے کے لیے گذشتہ بیس سال کا بینک ریکارڈ پیش کریں۔ مقامی اخبار کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے انسداددہشتگردی کمانڈ کے 61سالہ شخص سے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کی جس دوران متعلقہ شخص سے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس ، سرفرازمرچنٹ، طارق میر ، ایم انوراور دیگرافراد سے تعلقات کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے

جبکہ بنک اکاﺅنٹس سے متعلق درجنوں سوالات کیے گئے جس کے بعد جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی گئی اور ضمانت کی مدت پوری ہونے پر دوبارہ پولیس سٹیشن آنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین سے 800کے لگ بھگ سوالات کیے گئے لیکن بیشتر کے جوابات میں ا ±نہوں نے ’نوکمنٹس‘ کہا۔

Dr. Imran Farooq murder case suspect arrested :Ch Nisar


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب شخص کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں وفاقی وزیر داخل چوہدری نثار علی خان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم معظم علی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو گزشتہ روزہ خفیہ اطلاعات پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس پاکستان کےلئے امتحان بنا ہواہے، کیس برطانیہ کےساتھ پاکستان کیلئے بھی امتحان بناہواتھا، جوکچھ معلومات تھیں ہم نےاسکاٹ لینڈیارڈ سےشیئرکیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کوکل عدالت میں پیش کیاجائےگا، کیس میں پیش رفت پاکستانی انٹیلیجنس کی وجہ سےہوئی، عمران فاروق کےقاتلوں کوقانون کے کہڑے میں لائیں گے، گرفتار ملزم معظم علی نے قاتلوں کومالی اورلاجسٹک امدادفراہم کی،جن 2لوگوں پرقتل کاشبہ تھاوہ پہلی دفعہ برطانیہ گئے تھے، ان 2افرادکے پاس برطانیہ جانے کے پیسے بھی نہیں تھے

Sult Mirza Call in London MQM Secretariat after the murder of Shahid Hamid Mirza :Omar Shahid Hamid




کی ای ایس سی کے چیئر مین شاہد حامد کے بیٹے عمرشاہد نے یہ دعوی کیا ہے کہ صولت مرزا نے میرے والد کو قتل کرنے کے بعدلندن میں ایم کیو ایم کے سیکریٹریٹ فون کیا۔جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےعمر شاہد حا مد کا کہناتھا کہ میرے والد صاحب کے کیس میں تمام حقائق پہلے ہی سامنے آچکے ہیں اور قانون کےمطابق تمام لوگوں کو زیر تفتیش لا کر ان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ریکارڈ تفتیش میں ثابت ہو چکی ہے کہ صولت مرزا کے فون پر جو آخری کال تھی وہ لندن ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ پر کی گئی تھی اور صولت مرزا کو معاف کرنے کیلئے ان کی فیملی پر ایم کیو ایم کی طرف سے دباو ڈالا جا تا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ 1997میں جب میرے والد صاحب کو پتا چلا کہ ایم کیو ایم کا حمایت یافتہ 42لوگوں پر مشتمل مافیہ کے ای ایس سی میں کرپشن میں ملوث ہے جس پر انہوںنے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں دھمکیاں دی جانے لگیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فاروق ستار،نسرین جلیل ،خالد مقبول صدیقی اور ایم اے جلیل نے میرے والد صاحب کو دھمکی دی کہ آپ اگر اپنی کاروائی بند نہیں کریں گے توآپ کو کراچی میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
عمر شاہد حامد جو ان دنوں نیویارک میں ہیں کا کہنا تھا کہ جب 2003ء میں وہ کراچی میں پولیس افسر تعینات تھے تو انہیں فاروق ستار نے فون کیا اور کہا کہ آپ ایک سرکاری افسر ہیں،یہ آپ کے لئے اچھا ہے کہ آپ اس کیس کی پیروی نہ کریں۔
صولت مرزا کی پھانسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کو پھانسی ہو نی چاہیے اور اگر یہ کیس دوبارہ کھلا تووہ پاکستان آنے کو بھی تیار ہیں ۔


Shahid Hamid, Chairman of the KESC son amrsahd sult Mirza claimed that he killed my father to call badlndn Secretariat of the MQM kya.jyu news program he is talking huyyamr Shahid Key termsLast call on the phone that she was in London at the Secretariat of the MQM and his family to forgive sult Mirza by the MQM is the pressure.
Farooq Sattar explained, Nasreen Jalil, Khalid Maqbool and MA Jalil warned that if my dad will not stop its operation, you will stay in Karachi.
Omar Hamid those days in New York, said that in 2003 the Karachi police officer was stationed them Farooq Sattar called and said a government official, it is good that this case Do not follow.
Sult of the execution of Mirza Mirza He sult that there should be executed and re-open the case if you are ready to come to Pakistan.

Altaf Hussain leave the party


ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پکڑدھکڑ اور مارا ماری کا یقیناً دکھ اور غم ہمیں بھی ہے لیکن ایم کیو ایم مجرموں کے ساتھ نہیں چل سکتی اس لئے اگر کوئی مجرم ہے تو وہ جرائم چھوڑ دے یا پارٹی،اگر کوئی جرائم کرتے پکڑا گیا تو اس کا جماعت ساتھ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں سے ماضی میں غلطی ہوئیں جس پر انہیں معطل کیا جب کہ غلطیاں کرنے پر کراچی تنظیمی کمیٹی کو بھی تحلیل کیا، اللہ سے دعا ہے کہ غلطیاں کرنے والوں کو معاف کردے۔
قائدایم کیو ایم نے یمن کی صورتحال پر وزیراعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتے ہیں اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سردجنگ میں امریکا کےحق میں فیصلےکے نتائج آج ضرب عضب کی شکل میں ادا کررہے ہیں اس لئے بیرونی قوتوں کے مفادات کے لئے کام کے نقصانات کاجائزہ لیا جائے۔

Find Us On Facebook

Social Networks

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading