Search....

Dr. Imran Farooq murder case suspect arrested :Ch Nisar


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب شخص کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں وفاقی وزیر داخل چوہدری نثار علی خان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم معظم علی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو گزشتہ روزہ خفیہ اطلاعات پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس پاکستان کےلئے امتحان بنا ہواہے، کیس برطانیہ کےساتھ پاکستان کیلئے بھی امتحان بناہواتھا، جوکچھ معلومات تھیں ہم نےاسکاٹ لینڈیارڈ سےشیئرکیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کوکل عدالت میں پیش کیاجائےگا، کیس میں پیش رفت پاکستانی انٹیلیجنس کی وجہ سےہوئی، عمران فاروق کےقاتلوں کوقانون کے کہڑے میں لائیں گے، گرفتار ملزم معظم علی نے قاتلوں کومالی اورلاجسٹک امدادفراہم کی،جن 2لوگوں پرقتل کاشبہ تھاوہ پہلی دفعہ برطانیہ گئے تھے، ان 2افرادکے پاس برطانیہ جانے کے پیسے بھی نہیں تھے

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading