چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی عدالتی کمیشن عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرے گا، کمیشن میں جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس اعجاز افضل بھی شامل ہیں جب کہ کمیشن اس حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کرکے 45 روز میں رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔
تحریک انصاف،پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، جماعت اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی جوڈیشل کمیشن میں فریق ہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے اعتراضات کا جواب دینے کے لیے خالد انور کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے شواہد کمیشن میں جمع کرادیئے گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کے لیے نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ مانگی گئی تھی جسے نادرا نے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان آج جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں جب کہ ایم کیوایم کی جانب سے بھی عدالتی کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایم کیوایم بعض حلقوں میں دھاندلی پر اپنا موقف پیش کرے گی۔
No comments:
Post a Comment