Search....

Saudi Arabia's border security is the responsibility of Pakistan : PM Nawaz Shareef


وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔یمن کی صورت حال پر پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت میں سعودی بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا حوثی قبائل کو ‘نان اسٹیٹ ایکٹرز’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران حوثی قبائل کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار اداکرے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کی قرار داد حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ہے تاہم سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر غلط فہمییاں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں 
کی جانب سے منتخب حکومت کو گرائے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وہاں موجود مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور وہاں موجود دونوں مساجد کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کو بھی واضح کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب حکومت کو گرائے جانا ناقابل قبول ہے جب کہ ایران حوثیوں کو مذاکرات پر لانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ ادا کرے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے جنگی ہوائی جہازوں، نیوی کے بحری جہازوں اور زمینی فوج کے ساتھ یمن کے قبائلیوں کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہونے کے مطالبے کا معاملہ گزشتہ کئی روز سے قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس کا موضوع تھا۔تاہم یمن کی خانہ جنگی میں پاکستانی کردار پر قومی اسمبلی میں ہونے والی پانچ روزہ گرما گرم بحث کے بعد درمیانی راہ نکالتے ہوئے ایک قرار منظور کرلی گئی، جس میں مذکورہ خانہ جنگی میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے سعودی مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت کو مذکورہ معاملے میں غیر جانبدار رہنے پر زور دیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading