Search....

why imran Khan return the Parliment House


اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ نے کہاہے کہ حکومت اپنے ارکان کو خاموش رہنے کیلئے کہے اور اگر احتجا ج کرناہے تو اپنی حکومت کیخلاف کریں کیونکہ انہوں نے خود سنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو خود دعوت دی تھی ایوان میں آنے کی ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خور شید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو ایوان میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ایوان میں اہم موضوع پر بحث ہونے جا رہی ہے اس لیے وزیراعظم نوازشریف کا ایوان میں ہونا لازمی ہے ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، پی ٹی آئی اراکین کیخلاف حکومت کی نعرہ بازی ، مولانا فضل الرحمان کے اعتراض پر سپیکر کا جواب خورشید شاہ کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ا س وقت سری لنکا کے صدر کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں اور ان کی میٹنگ ساڑھے تین بجے تک چلے گی لیکن وہ ایوان میں آئیں گے چاہے آج آئیں یا کل کیونکہ یہ اجلاس ابھی دو تین یا اس سے زیادہ دن جاری رہ سکتاہے ۔خورشید شاہ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے برادارنہ تعلق ہیں ،ہم حکومت کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں اس لیے ہم اس بات پر کوئی بحث نہیں کریں گے کہ وہ لیٹ کیوں آئے ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ آپ وزیراعظم صاحب کو چار بجے بلالیں ہم انتظار کرلیں گے ۔ خور شید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی ارکان نے احتجاج کرناہے تو وہ حکومت کیخلاف کریں کیونکہ وہ حکومت کی دعوت پر ہی ایوان میں آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میں آپ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں کہ آپ نے پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہیں کیے ،آپ نے کہاکہ جب تک ارکان انفرادی طور پر خود آکر استعفے نہیں دیں گے آپ قبول نہیں کریں گے ،یہ فیصلہ آپ کا نہایت ہی قابل تحسین ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ تحریک انصاف اس وقت قومی اسمبلی میں موجود ہے ۔ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ قانون کے مطابق کیا اس میں ان کا ذاتی کمال کوئی بھی نہیں ہے ۔
Joint Session of Parliament, PTI members chanted slogans against the government, the object of Maulana Shah in response to the Speaker's response Khawaja Asif At that time the Prime Minister Nawaz Sharif are engaged in talks with the President of Sri LankaPTI that you did not accept the resignation, until you said he would not resign itself to individual members you will not accept this decision, you are very appreciated and glad that justice contained in the National Assembly .ayaz Sadiq said he did according to what the law is none of his personal perfection.

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading