Search....

Saudi Arabia sought military assistance from Pakistan

سعودی عرب نے یمن میں فوجی کارروائی کے لیے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی

سعودی عرب نے یمن میں فوجی کارروائی کے لیے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی ہے جس کا فیصلہ وفد کی واپسی کے بعد ہوگاجبکہ ایک عرب ویب سائیٹ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان فوج کا ایک دستہ بھیجے گا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کی صورتحال کا جائزہ اور پاکستانی شہریوں کے انخلاءسے متعلق تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی کے دفاعی وفد سے ملاقات میں سعودی حکام نے فوجی مدد دینے کا مطالبہ کردیا۔ ملاقات میں سعودی حکام کاکہناتھاکہ اس وقت اُنہیں یمنی باغیوں کیخلاف اور سعودی مملکت کی حفاظت کیلئے پاکستانی فوجی مدد کی ضرورت ہے ، حکومت پاکستان اور پاک فوج اُن کے ساتھ تعاون کرے ۔ بتایاگیاہے کہ وفد واپس پاکستان پہنچ کر سیاسی وعسکری قیادت کو بریفنگ دے گاجس کے بعد دیکھاجائے گاکہ آیا فوج بھیجنا ممکن ہے یانہیں کیونکہ پاکستان خود حالت جنگ میں ہے اور مشرقی و مغربی بارڈر پر بھی اڑھائی لاکھ سے زائد جوان تعینات ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی حکام یہ فیصلہ کریں گے کہ کیاسعودی عرب کے تعاون کیلئے فوج بھیجی جاسکتی ہے یاپھر صرف انٹیلی جنس تعاون ہی کیاجاسکتاہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں فوجی ماہرین بھی شامل ہیں ۔ دوسری طرف ایک عرب ویب سائیٹ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان یمن میں سعودی عرب کی مدد کے لیے فوج کا ایک دستہ بھیجنے پر تیار ہوگیاہے جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی واضح کرچکاہے کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔  دوسری طرف بحیرہ احمر کے قریب فیکٹری پر بمباری پر بمباری سے 23مزدور جبکہ مغربی یمن 
میں ڈیری فارم پر بمباری میں 37افرادمارے گئے ۔
Saudi Arabia, Yemen, Pakistan troops for military action which seeks the return of the delegation hugajbkh an Arab website has claimed that Pakistan would send a contingent. According to the situation in Yemen and Pakistan nationals arrived in Saudi Arabia to discuss anklaءsy Pakistani delegation met with Saudi officials refused to send troops. Saudi officials, adding that the kingdom of God, and to protect against Yemeni rebels need help Pakistani military, government and military cooperation with them to Pakistan. Return to Pakistan delegation stated that the political leadership briefing guides uaskry alone seen whether the amendment because Pakistan is sending troops into the war on the eastern and western borders are also deployed more than half a million. According to a private TV channel that the authorities will decide kyasaudy Arab troops can be sent to the same or they can be used only intelligence cooperation. The delegation includes experts in the military. On the other hand, has claimed that an Arabic website in Pakistan, Yemen, Saudi Arabia ready to send a contingent to support the Minister Khawaja Asif has said that Pakistan is now already clear that not withdrawn troops in Saudi Arabia. On the other side of the Red Sea near the factory workers while 23 bombing raid on the dairy farm in western Yemen afradmary 37 were bombed.

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading