Search....

High-level meeting chaired by Prime Minister Nawaz Sharif


وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، قائم مقام سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں یمن کی صورت حال اور  پاکستانیوں کے انخلا کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ خواجہ آصف اور سرتاج عزیز نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔br /> اجلاس میں یمن کی صورتحال پر 6 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ارکان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور سعودی عرب کی مدد کی درخواست پر ان کی رائے لی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمن حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب کی علاقائی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو خطرے کی صورت میں پاکستان سخت ردعمل کا اظہار کرے گا، صورتحال کے جائزہ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور تمام فیصلے پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق کریں گے۔
A high-level meeting chaired by Prime Minister Nawaz Sharif in which Khawaja Asif, Adviser on Foreign Affairs Sartaj Aziz, Assistant Special Tariq Fatmi, Army Chief, Air Chief Marshal Sohail Aman, Acting Chief, Navy and other high officials attended the meeting of Yemen for their business situation and the measures taken reviewed and Aziz He said that his visit to Saudi Arabia gave a detailed briefing. The danger in Saudi Arabia, Pakistan will strongly react, to review the situation in Saudi Arabia remain in constant touch with and all decisions will correspond to the wishes of the people.

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading