Search....

After the death of his wife, who gave birth to conceive


 ایک آسٹریلوی شخص کی وفات کے دو دن بعد لئے گئے اس کے سپرم سے حاملہ ہونے والی اس کی بیوی نے ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا ہے۔
اخبار ”دی میٹرو“ کے مطابق آسٹریلوی شخص کی ہلاکت ایک حادثے کے دوران ہوئی تھی اور اس کی بیوی اس کی وفات کے بعد بھی اسی کے سپرم کی مدد سے حاملہ ہونے کی خواہشمند تھی لیکن چونکہ ڈاکٹر اس عمل کے بارے میں واضح موقف نہیں رکھتے تھے لہٰذا اسے سپریم کورٹ میں جانا پڑا جہاں سے دو دن بعد اس کی اجازت مل گئی۔ خاتون کو آئی وی ایف طریقہ حمل کے لئے ایڈیلیڈ سے کینبرا جانا پڑا کیونکہ ایڈیلیڈ میں یہ عمل غیر قانونی ہے۔
پروفیسر کیلٹن ٹریملن کا کہنا ہے کہ وہ اس عمل کا حصہ بننے کے لئے اس وقت تیار ہوئے جب انہیں احساس ہوا کہ خاتون اپنے دنیا سے چلے جانے والے شوہر کے ساتھ شدید محبت رکھتی ہے اور اسی کے بچے کی ماں بننا چاہتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading