ہفتہ کے روز نیپال میں آنیوالے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4,300سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ماہرین ارضیات نے انکشاف کیاہے کہ دارلحکومت کھٹمنڈومیں پوری زمین ہی جنوب کی طرف کئی میٹرتک سرک گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ نیپال میں پاکستان او ر چین سمیت کئی ممالک کی تنظیمیں اور سرکاری ادارے ریسکیوآپریشن میں دن رات مصروف ہیں ، چین کی ریسکیوٹیموں نے 62گھنٹے بعد ملبے تلے دبے ایک شخص کو زندہ نکال لیا جبکہ پاک فوج نے بھی امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی ہے ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نورخان ایئربیس سے مزید دوسی 130طیارے نیپال روانہ کردیئے گئے ہیں ، طیاروں میں امدادی سامان کے علاوہ سرچ آپریشن کیلئے استعمال ہونیوالے آلات، طبی اور انجینئرز کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ماہرین ارضیات نے انکشاف کیاہے کہ زلزلے کی وجہ سے کھٹمنڈو کی زمین کئی میٹرتک جنوب کی طرف سرک گئی ہے اور اُس کے واپس آنے پر مزید تباہی کا خدشہ ہے تاہم ماﺅنٹ ایورسٹ کی بلندی یا پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ نیپال زلزلے کے نتیجے میں 80افراد متاثرہوئے ہیں اور 14لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کاسامناہے ، امداددینے والے ممالک یاادارے خوراک ، پانی اور خیمے فراہم کریں ۔
No comments:
Post a Comment