ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی ٹیمیں آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں موجود ہیں جب کہ تحقیقاتی ٹیموں نے قبضے میں لئے گئے تمام کمپیوٹرز سے اہم ڈیٹا ریکور کرلیا۔ دوسری جانب ایف آئی اے سائبرکرائم کی ایک اور ٹیم کراچی پہنچ گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر اینڈ فرانزک محمد عثمان اور فرانزک کے ماہر محمد نعیم شامل ہیں جو ایگزیکٹ آفس سے ملنے والے کمپیوٹرز سے ٹیرابائٹ ڈیٹا کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دونوں افسران کو خصوصی ٹاسک دیا ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیم کوہدایت کی گئی ہے کہ اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں ابتدائی رپورٹ جون کے پہلے ہفتے تک پیش کی جائے۔
No comments:
Post a Comment