Search....

Two bodies and a unique event of its kind ktny- child who is stunned


ٹیکساس میں اپنی طرز کے انوکھے ترین ہم شکل تین بچے پیداہوئے ہیں۔کیٹالینا، زیمینا اور سکارلیٹ چند منٹ سے وقفوں سے پیدا ہوئیں۔سلویا ہرنانڈیز اور راؤل ٹوریز کے ہاں پیداہونے والی بچیوں سے ہر ایک کا وزن 4 پاؤنڈ 11 اونس ہے۔اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ زیمینا اور سکارلٹ کے جسم آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ان دونوں کے جسم آپریشن کر کے الگ کیے جائیں گے۔آپریشن کے لیے 6 ماہ یا ایک سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ اس طرح کی تین ہم شکل جڑواں بچیاں جن میں سے دو کے جسم جڑے ہوئے ہوں ، کی پیدائش کے چانس 5 کروڑ میں سے ایک ہوتے ہیں۔ بچیوں کی پیدائش سے پہلے ہی سلویا ہرنانڈیز اور راؤل ٹوریز کو معلوم ہوگیا تھا کہ ان کے ہاں دو نہیں تین بچیاں ، جن میں سے دو کے جسم جڑے ہوئے ہیں، پیدا ہونگی۔ اپنی بیوی کی دیکھ بھال کے لیے راؤل نے اپنی نوکری چھوڑ دی۔ اب بچیوں کے آپریشن وغیرہ کے لیے اس جوڑے نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ان لوگوں کے گوفنڈ می ڈاٹ کام پر بنے پیج پر 10 ہزار ڈالر کے حدف میں سے 1695 ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

Blog Archive

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading