ندن میں ہالی ووڈ فلم ’’سین اینڈریاس‘‘کا رنگا رنگ پیمئیر منعقد ہوا جس میں فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے تمام اداکاروں کےعلاوہ اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلم میں مرکزی کردارنبھانے والے اداکاراورسابق ریسلر دی راک نے ریڈ کارپٹ پر 3 منٹ میں اپنے مداحوں کے ساتھ 105 سیلفیز لے کراپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھوا لیا۔
اس موقع پرگینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کم سےکم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیلفیزلینا کہنے کو آسان لگتا ہے لیکن درحقیقت یہ خاصا مشکل ہے کیونکہ ہرسیلیفی کے لئے ضرروی ہے کہ اس میں شامل افراد کا پورا چہرہ اورگردن ایسے دکھائی دینا چاہیئے جس پرتوجہ مرکوز کی جاسکے۔
No comments:
Post a Comment