پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءحامد خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران ہونے والی دھاندلی کے لیے قائم ٹریبونل کے فیصلے پر عمل درآمد کروانے کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماءحامد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین کے کان بھرے جاتے ہیں کہ صرف وہی لوگ پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے اور مفاد پرست لوگوں سے پارٹی کو شدید خطرہ ہے ۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس وجیہہ الدین نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے بارے میں انکشاف کیا تھا کہ پارٹی کے کچھ افراد اس دھاندلی میں ملوث تھے ۔ تحریک انصاف کے رہنماءکا کہنا تھا کہ وہ اور دیگر پارٹی کارکنان اس ٹریبونل کے فیصلے پر مل درآمد کروانے کے لیے تحریک چلائیں گے اور پارٹی کے ناسور کو کاٹ کر پھینکا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنان کے تحفظات ہیں کہ تحریک انصاف سٹیٹس کو کو ختم کرنے آئی تھی لیکن خود اس کا شکار ہو گئی ہے ۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ آمریت کی گود میں بیٹھنے والے آج تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں قبضہ مافیا دیگر کارکنان پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہا ہے ۔ پارٹی کے چند رہنماﺅں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے جن لوگوں کو ٹکٹ دیے انہیں عوام نے ووٹ نہیں دیا اور وہ کہنا چاہتے ہیں کہ روائیتی سیاست دان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتی ۔
تحریک انصاف کے رہنماءکا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ وپنے ارد گرد لوگوں کو ہٹائیں اور ورکرز کے ساتھ فاصلے کو کم کریں ۔ وہ اپنی پارٹی کے لیے پر قربانی دینے کو تیار ہیں اسی لیے انہوں نے شاہ محمود قریشی کو اپنی جگہ دی تھی ۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں صفائی کرنے کی ضرورت ہے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو پارٹی سے الگ کرنا ہو گا ۔
No comments:
Post a Comment