Search....

آفریدی نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے


دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے 15  اوورز میں113 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 7  کھلاڑی آئوٹ ہو گئے ہیں۔انور علی 5رنز اورعماد وسیم 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔آفریدی نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 17 گیندوں پر 39 رنز کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہو رہی ہے اور اوپنر احمد شہزاد، مختار احمد اور محمد حفیظ ابتدائی 6 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 14 کے مجموعی سکور پر گری جب احمد شہزاد 7 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مجموعی سکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد ہی پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب مختار احمد 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 33 کے مجموعی سکور گری اور محمد حفیظ بھی محض 11 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔  چوتھی وکٹ 40 کے مجموعی سکور پر گری اور عمر اکمل بھی 4 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں کوئی اضافے کے بغیر ہی شعیب ملک بھی 8 رنز بنا کر سٹمپ آئوٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 101 کے مجموعی سکور پر گی جس میں محمد رضوان 17 رنز بنا کرپریرا کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاہد آفرید بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 45 رنز کی اننگز کھیل کر جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 107 تھا۔
قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ سری ورد نے اور کیپوگیدرا نے چھٹی وکٹ میں پاکستانی باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور 55 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز پریرا اور دلشان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ابتدائی گیندوں کو باﺅنڈری کی راہ دکھائی ۔ میچ کے تیسرے اوور میں انور علی کی گیند پر محمد حفیظ نے دلشان کا آسان کیچ چھوڑ کر انہیں ایک اور موقع فراہم کر دیا تاہم اسی اوور کی چوتھی گیند پر انہوں نے دوبارہ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جو سیدھی محمد حفیظ کے ہاتھوں میں گئی اور اس بار انہوں نے گیند پر دبوچ ہی لیا اور سری لنکا کی اہم وکٹ پاکستان کو مل گئی جبکہ اس سے اگلے ہی اوور میں شعیب ملک نے پریرا کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ دونوں کھلاڑیو ں نے بالترتیب 10 اور 19 رنز بنائے۔ جے سوریا نے ٹیم کو پہنچنے والے ابتدائی نقصان کا خوب ازالہ کیا اور 40 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو قدرے سنبھال لیا تاہم وہ بھی 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 
سری وردنے اور کیپوگیدرا نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز جوڑ کر اچھا ہدف فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ سری وردنے 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ کیپوگیدرا نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں دی سلوا نے 14 اور تشارا پریرا نے 1 سکور بنایا۔ 
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی، سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

No comments:

Post a Comment

Find Us On Facebook

Social Networks

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading