Search....

Showing posts with label youtube. Show all posts
Showing posts with label youtube. Show all posts

Ban the Facebook, Twitter and YouTube in Turkey

 ترکی نے یرغمال بنائے جانے والے ایک وکیل کی تصویر سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے بعد فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک میں بائیں بازو کے عسکریت پسندوں نے ایک وکیل کو یرغمال بنایا تھا جو بعد میں ہلاک ہو گئے تھے تاہم ان کے یرغمال بنائے جانے کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر جاری ہو گئیں جس کے بعد ترکی نے ان تمام ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی جو تاحال برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی میں بہت سے صارفین نے پیر کے روز ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم پابندی کے باعث وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ روزنامہ حریت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ان ویب سائٹس تک رسائی ختم کرنے کیلئے سرکاری احکامات موصول ہوئے جن پر فوری عمل کیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ پابندی چند گھنٹوں بعد ختم کردی گئی تاہم اس ضمن میں تصدیق نہیں ہوسکی ۔
< Turkish hostage by a lawyer after the image appeared on social media Facebook, Twitter and YouTube are blocked.
According to the logic of left-wing militants, a lawyer who was taken hostage was killed in the hostage, but their image on social media websites Facebook, Twitter and YouTube were released after which Turkey On their websites, which is still banned. According to sources in Turkey on Monday that many users try to access the web sites of the ban, but failed to do so. Hürriyet says that the companies that provide Internet service over access to their websites were received official orders were implemented immediately.

According to latest reports, the ban was lifted after a few hours, but there was no confirmation in this regard.

Youtube Block /Unblock pakistan have big loss or Youtube have Big loss ?


قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے حکومت سے یوٹیوب پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹانے کی تجویز کر تے ہوئے کہاہے کہ اگر سعودی عرب میں یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کی جاسکتی ہے تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں کیا جارہا ؟ ایسا نظام وضع کیا جائے کہ مسلم دشمن عناصر یوٹیوب میں ایسا مواد دوبارہ شامل نہ کرسکیں جس سے مسلمانوں کے جذبات کی دل آذاری ہوتی ہے ، انٹرنیشنل ٹیلی فون ڈائلنگ میں گرے ٹریفکنگ کی روک تھام نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ، اس غیر قانونی کارروبا رمیں ملوث عناصر کے خلاف وزارت داخلہ اورایف آئی اے کو فوری کارروائی کرنی چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین کیپٹن(ر) محمد صفدر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان کمیٹی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 4227 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے تمام وزارتوں کو آئی ٹی سے منسلک کرنے اور آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کمیٹی کو بتایاکہ بہت سی ایسی وزارتیں ہیں جن کے پاس ابھی تک کمپیوٹر نہیں، جس کی وجہ سے اس سسٹم لگانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرے ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 5 سالوں میں 999 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے ،244 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 251 چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں گرے ٹریفکنگ کم ہو جائیں گی۔ شازیہ مری نے یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے بار بار چیئرمین پی ٹی اے سے سواتی کرتی رہیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ رکن کمیٹی طاہر اقبال نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئی ٹی ماہرین کو کوئی نہیں پوچھتا، سب پڑھ لکھ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک کے مختلف شہروں کے بارڈرز پر ایسا سسٹم کیا جائے جس سے پتہ چل سکے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک کیا چیز آ اور جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کی سعودی عرب نے اجازت دی ہے، ہم اپنے لوگوں کو کیوں نہیں دے سکتے، سعودی عرب والوں نے سسٹم نصب کیا ہوا ہے، اس پر بات کر کے ہمیں بھی لگوانا چاہیے کیونکہ گرے ٹریفکنگ کی وجہ سے خزانے کو ایک ارب روپے ہر ماہ نقصان ہو رہا ہے۔ کمیٹی نے وزارت سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کیلئے الگ الگ بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے

Find Us On Facebook

Social Networks

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading