Search....

Showing posts with label ksa. Show all posts
Showing posts with label ksa. Show all posts

Saudi Arabia does not provide free or cheap oil to , Pakistan , Finance Minister Pak

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان معمول کے تجارتی قواعد کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، مسقط اور عمان سے تیل خریدتا ہے اور سعودی عرب سے پاکستان کو تیل نہ مفت اور نہ ہی سستا ملتا ہے اور نہ ہی غیر معمولی تجارتی قواعد کے تحت دیا جاتا ہے بلکہ سعودی عرب سے تیل مارکیٹ ریٹ پر خریدا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے جوہری اور دفاعی پروگرام میں خفیہ سعودی مدد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملےمیں سعودی عرب کی جانب سے کوئی پوشیدہ مدد نہیں کی گئی، سعودی عرب نے تاریخ میں صرف ایک بار جوہری دھماکوں کے بعد تقریباً 2 ارب ڈالر کا مفت تیل دیا جس کی ہم بڑی قدر کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب نے دوست کے طور پر تحفے میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیے جسے ہم بڑی قدر سے دیکھتے ہیں لیکن اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے ہمارے جوہری پروگرام اور آپریشن ضرب عضب میں کوئی مدد نہیں کی گئی اس کے لیے پاکستان تمام اخراجات اپنے وسائل سے ہی پورے کررہا ہے۔ یمن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے پر پاکستان کے خلیجی ممالک سے تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں ، ہمارا یہی موقف ہے کہ اگر سعودی عرب کو براہ راست کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اسے پاکستان پر حملہ سمجھ کر اس میں عملی طور پر شامل ہوں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہمارے خلیجی ممالک سے خصوصی تعلقات رہے ہیں اور سعودی عرب سے ہمارا بھائیوں جیسا تعلق ہے، ہم اپنے موقف کے مطابق ان کے نہ صرف ساتھ ہیں بلکہ ان سے بھی ایک قدم آگے جارہے ہیں کیونکہ وزیراعظم نوازشریف واحد رہنما ہیں جنہوں نے حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے اور منصور ہادی کی حکومت کو بحال کرنے میں ایران سے کردارادا کرنے کا کہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے آنے والے ترسیلاتِ زر پاکستان کے لیے قابل قدر ہیں اس سے ہمیں اپنے تجارتی خسارے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے لیکن ہمیں اس بات کو بھی سامنے رکھنا چاہئے کہ پاکستانی وہاں اپنی گراں قدر خدمات فراہم کرتے ہیں اور انہیں وہاں مفت میں کچھ نہیں ملتا بلکہ وہاں پاکستانیوں کو دوسرے ممالک کے شہریوں کے مقابلے میں اجرت بھی کم ملتی ہے۔

Saudi Arabia's stopped irani domestic air line in saudi


یمنی بحران کے باعث تہران اور ریاض کے مابین پہلے سے موجود کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے ایک ایسے ایرانی طیارے کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے جس میں سوار مسلمان عمرے کے لیے مکہ جا رہے تھے۔ سول ایوی ایشن حکام نے اس ایرانی طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخلے سے اس لیے روک دیا کہ اس کے لیے سعودی عرب کی حدود میں داخلے سے پہلے اجازت نہیں لی تھی،ایرانی طیارے میں 260 ایرانی مسلمان سوار تھے جو عمرے کے لیے مکہ آنا چاہتے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایسا چاہے کسی ایرانی فضائی کمپنی کی طرف سے کیا جائے یا کسی دوسری ایئر لائن کی طرف سے، سعودی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، آپریٹر کمپنی کو سعودی فضائی حدود میں داخلے کے لیے سفر شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
Yemeni crisis between Tehran and Riyadh, Saudi Arabia in the context of the present tense of an Iranian aircraft was prevented from entering the country in the Muslim pilgrimage to Mecca were riding.wanted to. According to the Saudi Press Agency said a spokesman for the Saudi Civil Aviation, whether it be from an Iranian airline company or by any other airline, Saudi airspace will not be allowed any violation, operator to enter Saudi airspace before starting the journey is to get regular permit.

Saudi Arabia's clear cut msg to western country


سعودی عرب نے سویڈن کے بعد کینیڈا کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے پر کھری کھری سنادی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔  کینیڈا میں سعودی سفیر نائف بن بندرالسودیری نے کیوبک نیشنل اسمبلی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لئے اپنے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مملکت انسانی حقوق کے نام پر کسی بھی حملے کو قبول نہیں کرے گی کیونکہ اس کے قانون کی بنیاد اسلامی اصولوں پر رکھی گئی ہے جس میں انسانی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔  کینیڈا کے متعدد سیاستدانوں نے سعودی بلاگر رائف بداوی کو دی جانے والی سزا کے خلاف بات کرتے ہوئے سعودی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ رائف بداوی کی اہلیہ اور بچے بھی کینیڈا کے صوبے کیوبک میں پناہ گزین ہیں، جبکہ کیوبک کی وزیر برائے امیگریشن کیتھلین ویل کا کہنا ہے کہ وہ رائف بداوی کا دفاع جاری رکھیں گے۔
Saudi Arabia to Canada after Sweden meddling in its internal affairs and sentenced to discuss the consequences of having your own business is suggested. Bin Nayef, the Saudi ambassador to Canada bndralsudyry wrote a letter to the Quebec National Assembly, which has been in Saudi Arabia for any interference in its internal affairs is not acceptable. Canada's numerous politicians Badawi Saudi blogger Rauf against the conviction that had criticized the Saudi rules. Badawi Rauf's wife and child refugees in the Canadian province of Quebec, the Quebec Immigration Minister Kathleen Weil says that he will continue to defend Rauf Badawi.

Saudi-Govt Announs Payed 1 million saudi riyals to Employ who have been killed or disabled on duty .


عرب نیوز کے مطابق وزارت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ملازمین غیر استعمال شدہ چھٹیوں کے معاوضے کے بھی حقدار ہوں گے۔ مروجہ اصولوں کے مطابق اگر کوئی ملازم بیمار پڑ جائے یا زخمی ہوجائے اور اس کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرسکے تو وہ مکمل مشاہرے کے ساتھ ڈیڑھ سال کی چھٹیوں کا حقدار ہے۔ اگر ملازم ڈیڑھ سال کے بعد بھی کام پر نہ لوٹ سکے تو اسے میڈیکل کمیٹی کے سامنے معائنے کے لئے پیش ہونا ہوگا جو فیصلہ کرے گی کہ اسے گزشتہ بیسک تنخواہ کی 80فیصد ریٹائرمنٹ تنخواہ کے ساتھ برخاست کیا جائے یا نصف تنخواہ کے ساتھ چھٹی کو جاری رکھا جائے۔ اگر کمیٹی بیرون ملک علاج تجویز کرتی ہے تو اس کے اخراجات آجر کے ذمہ ہوں گے۔
Arab News has also made it clear that the employees were entitled to compensation for unused vacation will be. According to the practices employed someone is ill or injured and unable to pay its liabilities due to the salary he is entitled to vacation with a half years. If the employee half years later on the job to return her medical committee for inspection to be presented will be will decide that the basic pay 80% of the retirement paid to be dismissed or half paid leave continue be placed. If the committee recommends treatment abroad will be responsible for the costs of the employer.

Find Us On Facebook

Social Networks

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading