Search....

Showing posts with label daily pakistan. Show all posts
Showing posts with label daily pakistan. Show all posts

شہریار خان نے سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھلانے کا نوٹس لے لیا


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد بہترین کھلاڑی ہیںاس لیے ان کو میچ نہ کھلانے پر تشویش ہے اور وہ ٹیم کی وطن واپسی پر اس بات کا جائزہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وقار یونس اور شاہد آفریدی کے سرفراز احمد کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں لیکن وقار یونس چاہتے ہیں کے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹر ویودیتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ اظہر علی کی قیادت میں ون ڈ ے سریز جیتنے پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کھلاڑیوں کی کار کردگی قابل تعریف ہے اور اب قومی ٹیم وننگ ٹریک پر آ چکی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ دبئی میں کھیلنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کے ساتھ تاحال معاہدہ قائم ہے ۔

مرد تو ایسے ہی بدنام ہیں، بھارتی خواتین فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں؟



 انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحانات کے بارے میں ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی خواتین میں یہ شرمناک شوق غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال 26 فیصد بھارتی خواتین انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھ رہی تھیں جبکہ اس سال یہ تعداد 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ خواتین میں فحش بینی کا رجحان فلپائن اور برازیل میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے جہاں تقریباً 35 فیصد خواتین اس شوق میں مبتلا ہیں، بھارت اور ارجنٹینا کا دوسرا نمبر ہے۔ یہ رپورٹ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ نے 4 کروڑ صارفین کے سروے کے بعد جاری کی۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے فحش مواد دیکھنے والی خواتین کی شرح اوسطاً 24 فیصد ہے، جبکہ بھارت میں یہ شرح عالمی اوسط سے 6 فیصد زیادہ ہے۔ جاپان میں یہ شرح سب سے کم، 17 فیصد ہے۔ امریکہ میں 23، جبکہ فرانس میں 24 فیصد خواتین فحش بینی کی لت میں مبتلاء ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘میں پاکستان اور پروڈکشن سے متعلق ’احمقانہ غلطیاں

بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘نے یوں تو 2015کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم او ر اس نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں لیکن فلم میں کچھ ایسی سنگین غلطیاں کی گئیں جن کے بارے میں پاکستان پر فلم بناتے ہوئے ڈائریکٹر کبیر خان کو ضرور معلوم ہونا چاہیے تھا ،بظاہر تو یہ غلطیاں کسی کو بھی شائد سمجھ میں نہیں آئی ہوں گی چونکہ اس فلم میں سلمان خان پاکستان کی سرزمین پر بھی قدم رکھتے ہیں تو اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کی جانب سے یہ بڑی غلطیاں ہیں۔ 
پہلی غلطی تو یہ ہے کہ فلم میں ننھی لڑکی جس کا تعلق پاکستان کے شہر ناروال سے ہے اور فلم میں ناروال کو کشمیر کا شہر اور تفریحی مقام دکھایا گیاہے جہاں خوبصورت پہاڑ ہیں جبکہ اصل میں یہ نا تو کو ئی تفریحی مقام ہے اور نہ ہی یہ کشمیر میں ہے بلکہ یہ پنجاب کا شہر ہے۔
دوسری غلطی تو اس سے بھی زیادہ بڑی ہے اور وہ یہ ہے کہ سلمان خان کو فلم میں پاکستان سرحد میں داخل ہونے کے بعد ایک ڈھابے میں کھانا کھاتے دکھایا گیاہے اور وہ پاکستانی ڈھابے والے کوپیسے دیتے ہیں جسے ڈھابے والا لے لیتاہے جبکہ فلم میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ سلمان خان پاکستانی کرنسی کہاں اور کس سے حاصل کرتے ہیں ۔
فلم میں ایک ہی میچ دو مقام پر براہ راست دکھایا گیاہے جس میں شاہد آفریدی چھکا لگا کر انڈیا کوشکست دیتے ہیں ،پہلے جب ننھی لڑکی شاہدہ اپنے گھر میں ہوتی ہے اور دوسری بار اس وقت جب وہ سلمان خان کے ساتھ بھارت میں ان کے گھر میں ہوتی ہے ۔
فلم میں چوتھی غلطی انتہائی بڑی ہے جسے کوئی بھی دیکھ کر وقتی طور پر تو شائد نہ جان سکے لیکن غور کرنے کے بعد اس معلوم ہو جائے گا کہ نواز الدین جب ننھی لڑکی کو گھر پہنچانے کیلئے پاکستان کی عوام سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مدد کیلئے درخواست کرتے ہیں اور وہ یہ پیغام ’یو ٹیوب ‘پر اپ لوڈ کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں عرصہ دراز سے یو ٹیوب پر پابندی ہے ۔

زید حامد کو مبینہ طور پر سعودی عرب میں 150 کوڑے مارے جا چکے

زید حامد کو مبینہ طور پر سعودی عرب میں 150 کوڑے مارے جا چکے


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو مبینہ طور سعودی عرب میں اب تک 150 کوڑے مارے جا چکے ہیں۔ زید حامد کو سعودی عرب میں سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا اور مبینہ طور پر 8 سال قید اور 1200 کوڑوں کی سزا سنا دی گئی تھی اور اب پاکستان کی ایک نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ زید حامد کو اب تک 150 کوڑے مارے جا چکے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے  تاحال  اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ 
یادرہے کہ زید حامد کو سعودی عرب میں مدعو کرنے والے ان کے میزبان نے حکام سے ان کے دورے اور تقریر کی اجازت نہیں لی تھی اور وہاں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شریک ہونے والے شخص نے ا ن کی گفتگو کے بارے میں جب حکام کو شکایت کی تو اس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سعودی پولیس نے زید حامد کو مکہ میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ زید حامد کی گرفتاری کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش ہونے کے بعد دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ زید حامد کی گرفتاری پرریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ زید حامد سعودی حکام کی حراست میں ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی جانب سے گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد سفارتخانہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں بھی رہا اور زید حامد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ ان کے ساتھ ملاقات کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی کوشش کی بدولت زید حامد کی اہلیہ کی ان کے خاوند سے بات کروائی گئی اور 30جون کو ان کی ملاقات بھی کروائی گئی تھی۔

Find Us On Facebook

Social Networks

 

Live Cricket

Featured Posts

videos

Most Reading